جموں/21اگست2024ئجموںوکشمیرلیگل سروسز اَتھارٹی نے نیشنل سینئر سٹیزن ڈے 2024 کے موقعہ پر ڈِسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی (ڈی ایل ایس اے) جموں اور گلوبل پیس آرگنائزیشن کے اِشتراک سے امپھالہ جموں کے ہوم فار اولڈ ایج اینڈ انفرم میں بزرگ شہریوں کے حقوق پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایک اہم تقریب کا اِنعقاد کیا۔اس تقریب میں چیف جسٹس ( قائم مقام ) جموں و کشمیراور لداخ ہائی کورٹ اورجموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی کے سرپرست اعلیٰ جسٹس تاشی ربستن نے شرکت کی۔جسٹس تاشی ربستن کے ہمراہ پرنسپل سیکرٹری ایم کے شرما اور ممبر سیکرٹری جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی امت کمار گپتا تھے ، کو پرنسپل ڈِسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج (چیئرمین ڈی ایل ایس اے) جموں سنجے پریہار، اے ڈی سی جموں انوسو یا جموال، اولڈ ایج ہوم کی صدر آئی ڈی سونی، ڈی ایل ایس اے جموں کی سیکرٹری سمرتی شرما، ایڈیشنل موبائل مجسٹریٹ جموں شفیق لون، ایس پی نارتھ شیوم سدھانت شامل ہیں ، نے والہانہ اِستقبال کیا۔
جسٹس تاشی ربستن نے اَپنے صدارتی خطاب میں معاشرے کے اخلاقی اور ثقافتی تانے بانے کی تشکیل میں بزرگوں کے اہم کردار کے بارے میں بتایا۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ کئی برسوںسے اس گھرمیں باقاعدگی سے آتے ہیں کیوں کہ یہ ان لوگوں سے بات کرتے ہوئے جنہوں نے ہمارے معاشرے کی تشکیل کی کہ جیسا یہ آج موجود ہے۔