اتوار, جولائی ۶, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

اسمبلی انتخابات ملکر لڑنے کا اُلجھا معاملہ آخری وقت پر کچھ لو کچھ دﺅ کی بنیاد پر سلجھ گیا

نیشنل کانفرنس اور کانگریس کو بالترتیب51اور32نشستیں، 5نشستوں پر دوستانہ مقابلہ

by Srinagar Mail
26/08/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram
سری نگر:۶۲، اگست: : نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے درمیان اسمبلی انتخابات ملکر لڑنے کا اُلجھا معاملہ آخری وقت پر کچھ لو کچھ دﺅ کی بنیاد پر سلجھ گیاجسکے تحت نیشنل کانفرنس اور کانگریس بالترتیب51اور32نشستوں پر اپنے اپنے اُمیدوار کھڑے کرے گی جبکہ 5نشستوں پر دونوں جماعتوں کے درمیان دوستانہ مقابلہ ہوگا۔جے کے این ایس کے مطابق نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے درمیان اسمبلی انتخابات ملکر لڑنے کا اُلجھا معاملہ آخری وقت پر کچھ لو کچھ دﺅ کی بنیاد پر سلجھ گیا۔لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہول گاندھی اور کانگریس کے صدر ملکا ارجن کھرگے کیساتھ حالیہ ملاقات کے بعد نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اعلان کیاکہ انڈیا الائنس میں شامل دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی اتحاد طے پایاہے ،اوریہ سیٹ شیئرنگ یا سیٹوں کی تقسیم کااعلان باہمی مشاور ت کے بعد کیاجائے گاجبکہ اس میٹنگ سے قبل راہول گاندھی نے یہاں ایک ہوٹل میں تقریر کے دوران کہاکہ انتخابی اتحاد کے وقت پارٹی کارکنوں کے مفادات کو ملحوظ نظررکھاجائے گا۔ راہول گاندھی اور ملکا ارجن کھرگے کیساتھ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اورعمرعبداللہ کی ملاقات کے بعد دونوں پارٹیوں کے لیڈران کے درمیان یہاں ایک طویل میٹنگ منعقد ہوئی ،جس میں طرفین نے اسمبلی نشستوںکی تقسیم یاسیٹ شیئرنگ کا معاملہ زیرغورلایالیکن دونوں پارٹیوں کے لیڈران کسی اتفاق رائے یا سمجھوتے پرنہیں پہنچ سکے ۔اب جبکہ پہلے مرحلے کیلئے اُمیدواروں کے کاغذات نامزدگی داخل یا جمع کرانے کی تاریخ میں صرف ایک دن باقی رہ گیا (17اگست آخری تاریخ)،تو نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے قائدین سیٹ شیئرنگ کے اُلجھے معاملے کو سلجھانے کیلئے پیرکی صبح سرجوڑ کربیٹھے ۔معلوم ہواکہ کانگریس کے سینئررہنما سلمان خورشید پیرکی صبح ہنگامی دورے پرنئی دہلی سے سری نگر پہنچے اور یہاں پہلے سے ہی موجود پارٹی کے جنرل سیکرٹری کے سی وینو گوپال،کانگریس کے پردیش صدر طارق حمید قرہ اور سابق صدر جی اے میرکے ہمراہ سلمان خورشید نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پہنچے ،جہاں انہوںنے این سی لیڈرشپ کیساتھ سیٹوں کا اشتراک زیر غور لایا۔لیکن کچھ یا کئی سیٹوں پر طرفین میں اتفاق نہیں ہوسکا ۔بتایاجاتاہے کہ اسمبلی حلقہ کوکرناگ(ایس ٹی) اور اننت ناگ ویسٹ پر کانگریس اپنے اُمیدوار کھڑنا چاہتی ہے لیکن نیشنل کانفرنس یہ دونوں حلقے اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے جبکہ یہ بھی بتایاجاتاہے کہ اسمبلی حلقہ اوڑی بھی سیٹوں کے اشتراک کے معاملے میں اٹکاہواہے۔ دونوں پارٹیوں کے سینئر لیڈران کے درمیان پہلے دورکی میٹنگ کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ہی ختم ہوگئی تاہم بقول ذرائع یہ طے پایاکہ آج یعنی پیرکی سہ پہر پھرملاقات ہوگی اور سیٹوںکی تقسیم کے معاملے کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔پیرکی شام فیصلہ کن میٹنگ کے بعد کانگریس کے جنرل سیکرٹری کے سی وینوگوپال نے ڈاکٹر فاروق کی موجودگی میں میڈیا کو بتایاکہ دونوں جماعتوں کے درمیان سیٹ شیئرنگ کا معاملہ طے پاگیا ۔اس موقعہ پر کانگریس کی جموں وکشمیر شاخ کے صدر طارق حمید قرہ نے دونوں پارٹیوں کے درمیان طے پائے گئے سیٹ شیئرنگ یا نشستوںکی تقسیم کی تفصیلات دیتے ہوئے میڈیا کو بتایاکہ کل90اسمبلی حلقوں میں سے نیشنل کانفرنس 51حلقوں پر اپنے اُمیدوارکھڑے کرے گی جبکہ کانگریس 32حلقوں سے الیکشن لڑے گی ۔انہوںنے 5سیٹوں پرکوئی اتفاق رائے نہ ہونے کااشارہ دیتے ہوئے کہاکہ 5اسمبلی حلقوںمیں دوستانہ مقابلہ ہوگا۔ طارق حمید قرہ نے مزید بتایاکہ سی پی آئی (ایم) اور پینتھرس پارٹی کوایک ایک ایک نشست دی گئی ہے ۔اس سوال کہ پہلے مرحلے کی 24نشستوں پر دونوں پارٹیوں کے اُمیدوار کس کس سیٹ سے الیکشن لڑیں گے ،طارق قرہ نے کہاکہ اسکے اعلان بعدازاں کیاجائے گ
ShareTweetSendSendShare
Previous Post

Next Post

جمو ں وکشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی تک اسمبلی انتخابات نہ لڑنے کے اعلان سے عمرعبداللہ کا یوٹرن

Related Posts

سکینہ اِیتو نے جی ڈِی سی پلوامہ میں نیٹ کے کامیاب طلبائ،دسویں اور بارہویں جماعت کے ہونہار طلبا¿ کو مُبارک باد دی

گرمائی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ اتوار کو متوقع: وزیر تعلیم سکینہ ایتو

پی ڈی پی زونل صدر ترال دل کا دورہ پڑنے سے فوت

پی ڈی پی زونل صدر ترال دل کا دورہ پڑنے سے فوت

سالانہ امرناتھ یاترا 2023:2راستوں پرہونگے یاتریوں کیلئے120لنگرخانے

سالانہ امر ناتھ یاترا2025۔اب تک 20ہزارسے زیادہ عقیدت مند پہنچے: ایل جی منوج سنہا

سر ی نگرمیں مسلسل تیسرے سال 8ویں محرم کاروایتی جلوس برآمد، ہزاروں عزاداروں کی پُرجوش شرکت

سر ی نگرمیں مسلسل تیسرے سال 8ویں محرم کاروایتی جلوس برآمد، ہزاروں عزاداروں کی پُرجوش شرکت

مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن نے ضلعی پروجیکٹ یونٹوں کو عوامی معلومات کیلئے ڈیش بورڈبنانے میں تیزی لانے کی ہدایت دی

مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن نے ضلعی پروجیکٹ یونٹوں کو عوامی معلومات کیلئے ڈیش بورڈبنانے میں تیزی لانے کی ہدایت دی

ڈِی ایم آر آر آر کی اننت ناگ اور کولگام میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کے خطرے سے نمٹنے کیلئے مشقوں کا اِنعقاد

ڈِی ایم آر آر آر کی اننت ناگ اور کولگام میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کے خطرے سے نمٹنے کیلئے مشقوں کا اِنعقاد

Next Post

جمو ں وکشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی تک اسمبلی انتخابات نہ لڑنے کے اعلان سے عمرعبداللہ کا یوٹرن

بی جے پی نے مزید 29 سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا۔

حدبندی کمیشن کا قیام غیر قانونی، مجوزہ رپورٹ لوگوں کو تقسیم کرنے کی مذموم کوشش،نیشنل کانفرنس اپنے اصول پر قائم: فاروق عبداللہ

اتحاد کا فیصلہ بہتر ہوا،حکومت کولیشن بنائے گی:ڈاکٹر فاروق عبد اللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail