منگل, دسمبر ۲۳, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

جمو ں وکشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی تک اسمبلی انتخابات نہ لڑنے کے اعلان سے عمرعبداللہ کا یوٹرن

اسمبلی حلقہ گاندربل سے پارٹی کے اُمیدوار نامزد نیشنل کانفرنس نے منگل کو اپنے32اُمیدواروں کی لسٹ جاری کردی،تاحال51اُمیدوار نامزد

by Srinagar Mail
27/08/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:۷۲، اگست: : اہم علاقائی سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس نے اتحادی جماعت کانگریس کیساتھ سیٹوں کی تقسیم کا معاملہ طے پانے کے بعد منگل کو اپنے32اُمیدواروں کی لسٹ جاری کردی جبکہ پارٹی نے پیرکی شام کو پہلے ہی19اُمیدواروں کے نام منظر عام پرلائے تھے،اوراس طرح سے نیشنل کا نفرنس نے اب تک اپنے51اُمیدواروں کو نامزد کیاہے ،جس میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کا نام بھی شامل ہے ،جنہوںنے یوٹی کے ہوتے جموںوکشمیرکے اسمبلی انتخابات میں حصہ نہ لینے کاکئی مرتبہ عہدکیاتھا تاہم پیرکی شام انہوںنے اسمبلی انتخابات میں شامل ہونے کا یہ کہہ کر اشارہ دیاتھاکہ میں ووٹروں کو کیسے بولوں گاکہ آیاوہ ووٹ ڈالے کہ نہیں ۔جے کے این ایس کے مطابق نیشنل کانفرنس نے اسمبلی انتخابات کےلئے منگل کو اپنے32 اُمیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی ۔ جس میں گاندربل اسمبلی سیٹ کےلئے عمر عبداللہ بھی شامل ہیں۔نیشنل کانفرنس کی طرف سے جاری کردہ دوسری فہرست کے مطابقکنگن (ایس ٹی): میاں مہر علی، گاندربل: عمر عبداللہ،حضرت بلال: سلمان علی ساگر،خانیار: علی محمد ساگر،حبہ کدل: شمیمہ فردوس، لال چوک: احسان پردیسی،چھانہ پورہ: مشتاق گورو،زڈی بل سری نگر: تنویر صادق، عیدگاہ: مبارک گل، خان صاحب: سیف الدین بٹ،چرار شریف: عبدالرحیم راتھر،چاڈورہ: علی محمد ڈار، گلاب گھر (ایس ٹی): انجینئر خورشید،کالا کوٹ/سندربنی: یشو وردھن سنگھ، نوشہرہ: سریندر چودھری، بدھل (ایس ٹی): جاوید چوہدری، پونچھ حویلی: اعجاز احمد جان،مینڈھر (ایس ٹی): جاوید رانا، کرناہ: جاوید میرچال،ترہگام کپوارہ: میر سیف اللہ، کپواڑہ: ناصر اسلم وانی (سوگامی)، لولاب: قیصر جمشید لون،ہندواڑہ: چوہدری محمد رمضان،سوپور: ارشاد رسول کار،رفیع آباد: جاوید احمد ڈار،اوڑی : ڈاکٹر سجاد شفیع ،بارہمولہ: جاوید حسین بیگ،ٹنگمرگ: فاروق احمد شاہ،پٹن: جاوید ریاض بیدار،سونہ واری: ہلال اکبر لون، گریز (ایس ٹی): نذیر احمد گریزی اور جموں شمالی: اجے کمار سدھوتراکانام شامل ہے۔اسے قبل پیرکوشام دیر گئے کانگریس کے ساتھ نشستوں کی تقسیم کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے بعد، نیشنل کانفرنس نے جموں و کشمیر میں تین مرحلوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے 19 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی۔پارٹی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ فہرست کو نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے منظور کیا ہے۔پارٹی نے اننت ناگ سے اپنے سابق ایم پی جسٹس (ریٹائرڈ) حسنین مسعودی کو پانپور سے اور سابق ممبر اسمبلی محمد خلیل بند کو پلوامہ سے امیدوار نامزد کیا ہے۔ نیشنل کانفرنس نے راج پورہ سے غلام محی الدین میر، زین پورہ سے شوکت حسین گنائی، شوپیاں سے شیخ محمد رفیع اور ڈی ایچ پورہ سے سابق وزیر سکینہ ایتو کے نام کا اعلان کیا۔پارٹی نے دیوسر سے پیرزادہ فیروز احمد، لارنو سے چودھری ظفر احمد، اننت ناگ ویسٹ سے عبدالمجید لارمی، بجبہاڑہ سے بشیر احمد ویری، اننت ناگ ایسٹ سے ریاض احمد خان اور پہلگام سے الطاف احمد کالو کا نام بھی لیا ہے۔ یہ تمام سیٹیں جنوبی کشمیر میں ہیں۔جموں خطہ کی نشستوں کے لیے نیشنل کانفرنس نے بھدرواہ سے محبوب اقبال، ڈوڈہ سے خالد نجیب سہروردی، رام بن سے ارجن سنگھ راجو، بانہال سے سجاد شاہین، کشتواڑ سے سابق وزیر سجاد کچلو اور پار ناگسانی سے پوجا ٹھوکر کا اعلان کیا ہے۔سخت گفت و شنید کے بعد، این سی اور کانگریس نے پیر کو جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے لیے بالترتیب 51 اور 32 نشستوں پر مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا۔سی پی آئی (ایم) اور جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کو ایک ایک نشست الاٹ کی گئی ہے، اتحادیوں نے دن بھر کی بات چیت کے بعد یہاں نیشنل کانفرنس کے صدر کی رہائش گاہ پر ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا۔
جموں و کشمیر میں اگلی حکومت نیشنل کانفرنس اور کانگریس کی ہوگی

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

اسمبلی انتخابات ملکر لڑنے کا اُلجھا معاملہ آخری وقت پر کچھ لو کچھ دﺅ کی بنیاد پر سلجھ گیا

Next Post

بی جے پی نے مزید 29 سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا۔

Related Posts

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد  پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

ترال کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عباس کی والدہ کاانتقال

صحافی شبیر بٹ کے ساتھ تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری

لالگام اور شاہ آبادگاﺅں کے لوگوں کامحکمہ دہی ترقی کے خلاف سراپا احتجاج

ترال کے دو اہم رابط سڑکوں کے حوالے سے اچھی خبر کی اُمیدَممبر اسمبلی ترال

ناگہ بل ترال چشمے کے پانی کا مسئلہ حکام کے ساتھ اٹھایا:رفیق احمد نائیک

لوگ کشمیر اور ہندوستان کے لیے دوڑ رہے ہیں، یہ خوبصورت ہے: اداکار سنیل شیٹی

Next Post

بی جے پی نے مزید 29 سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا۔

حدبندی کمیشن کا قیام غیر قانونی، مجوزہ رپورٹ لوگوں کو تقسیم کرنے کی مذموم کوشش،نیشنل کانفرنس اپنے اصول پر قائم: فاروق عبداللہ

اتحاد کا فیصلہ بہتر ہوا،حکومت کولیشن بنائے گی:ڈاکٹر فاروق عبد اللہ

کانگریس،این سی اتحاد کا بی جے پی پر کوئی اثر نہیں ہوگا: جتیندر سنگھ

کانگریس،این سی اتحاد کا بی جے پی پر کوئی اثر نہیں ہوگا: جتیندر سنگھ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail