سرینگر//جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں پیر کے روز شدید ژالہ باری اور طوفانی جیسی” ہوا چلی جس سے کئی دیہاتوں میں سیب کی فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ 88 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں لے کر آیا، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی مچ گئی ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق چیف ہارٹیکلچر آفیسر کولگام محمد رمضان وار نے کہا کہ ژالہ باری سے ہونے والے نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ "کئی ٹیموں کو سیب کی فصل کو ہونے والے نقصانات کو جمع کرنے کا کام سونپا گیا ہے اور شام تک ہم صحیح نقصان کا اندازہ لگا سکیں گے۔”جب کہ حکام نقصان کا اندازہ لگا رہے ہیں، کولگام کے گاو¿ں بن کھنڈی پورہ میں سینکڑوں سیب کھیتوں میں بکھرے پڑے تھے، جس میں تخمینہ لگایا گیا تھا کہ 30سے 50 فیصد فصل درختوں سے گر گئی ہے۔گاو¿ں کے سربراہ عابد حسین نے بتایا کہ سیب کی فصل پر انحصار کرنے والے 90 خاندان اس آفت کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے حکام پر زور دیا کہ وہ متاثرہ باغبانوں کے لیے مناسب معاوضے کی منظوری دیں۔