سرینگر//دہشت گردی کے خلاف سخت بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو کہا کہ جموں و کشمیر میں کسی پتھر باز یا دہشت گرد کو نہیں چھوڑا جائے گا اور دہشت گردی کے خاتمے تک پاکستان کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔کشمیرنیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق جے کے بی جے پی کے صدر رویندر رینا کی حمایت میں نوشہرہ میں ایک انتخابی ریلی میں، سینئر بی جے پی لیڈر نے کہا کہ وہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں سے بات کرنا چاہیں گے، جنہیں انہوں نے "شیر” کہا ہے۔”وہ (این سی-کانگریس اتحاد) پتھراو¿ کرنے والوں اور دہشت گردوں کو رہا کرنا چاہتے ہیں (ان کی حکومت کے قیام کے بعد جیسا کہ ان کے منشور میں وعدہ کیا گیا ہے)۔ فاروق عبداللہ جموں کی پہاڑیوں میں دہشت گردی کے احیاءکی بات کر رہے ہیں لیکن میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ یہ مودی حکومت ہے اور ہم دہشت گردی کو ’پتال‘ (زمین کے اندر) میں دفن کر دیں گے۔ کسی دہشت گرد یا پتھراو¿ کرنے والے کو چھوڑا نہیں جائے گا۔شاہ نے کہا کہ این سی اور کانگریس پاکستان کے ساتھ بات چیت کے لیے بیٹنگ کر رہے ہیں۔”میں فاروق عبداللہ اور راہول گاندھی کو بتانا چاہتا ہوں کہ دہشت گردی کے خاتمے تک پاکستان کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔ میں اپنے شیروں (جموں کشمیر کے نوجوانوں) سے بات کروں گا پاکستان سے نہیں۔برسوں کے دوران سرحدی باشندوں کی حفاظت کے لیے حکومت کی طرف سے تعمیر کیے گئے زیر زمین بنکروں کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ایسے ڈھانچے کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ سرحد کے اس پار سے "کسی کو گولی چلانے کا اختیار نہیں ہے”۔انہوں نے کہا کہ اگر انہوں نے گولی چلائی تو ہم گولے سے جواب دیں گے۔انہوں نے ریزرویشن پر این سی-کانگریس قائدین کے ریمارکس پر بھی تنقید کی اور کہا کہ کسی کو بھی محروم طبقات بشمول پہاڑیوں، گوجروں، دلتوں، دیگر پسماندہ طبقات کو دیئے گئے ریزرویشن کو چھونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔راہول گاندھی امریکہ میں کہہ رہے ہیں کہ ریزرویشن کی ضرورت نہیں ہے۔ میں اسے بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کو مستحق برادریوں کے لیے ریزرویشن ختم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔