جمعرات, جون ۲۶, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

لوگ ووٹ ڈال کر جمہوریت کاجشن منائیں: وزیراعظم مودی، یہ جموں وکشمیر کی عزت نفس کا الیکشن ہے:راہول گاندھی

اسمبلی انتخابات میں تاخیر کےلئے کسی پر الزام نہ لگاتے:مظفربیگ،الیکشن کے بعد مفاہمت کا دور شروع ہونے کی اُمید:انجینئر رشید

by Srinagar Mail
01/10/2024
A A
جموں و کشمیر کو روزگاراور پیارچاہے تھا لیکن بی جے پی کا بلڈوزر مل گیا: راہول گاندھی
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:یکم ،اکتوبر:  : جموں وکشمیرمیں دس سال بعد تین مراحل میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے تیسرے اورآخری مرحلے کے آغاز میں اور ووٹنگ کے دوران وزیراعظم مودی سمیت کئی لیڈران نے اپنے تاثرات کااظہارکیا۔جے کے این ایس کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے ایک پیغام میں عوام سے کہا کہ اپنا ووٹ ڈال کر جشن جمہوریت کو کامیاب بنائیں۔وزیراعظم نریندر مودی نے سماجی رابطہ گاہ’ ایکس ‘پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں آج ووٹنگ کا تیسرا اور آخری مرحلہ ہے۔انہوںنے کہاکہ میں تمام ووٹرز سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ آگے آئیں اور اپنا ووٹ ڈال کر جشن جمہوریت کو کامیاب بنائیں۔وزیراعظم نریندر مودی نے مزیدکہاکہ مجھے یقین ہے کہ پہلی بار ووٹ ڈالنے والے نوجوانوں کے علاوہ ووٹنگ میں خواتین کی بھی زیادہ سے زیادہ شرکت ہوگی۔ادھرلوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے کہاہے کہ انڈیا اتحاد کو دیا آپ کا ہر ووٹ جموں و کشمیر کے مستقبل کی بنیاد کو محفوظ بنائے گا۔کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے جموں و کشمیر میں آج ہونے والے انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کے حوالے سے عوام سے اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں آج انتخابات کا تیسرا اور آخری مرحلہ ہے۔ یاد رکھیں یہ الیکشن ریاست کی عزت نفس کا الیکشن ہے، ریاست کے عوام کے حقوق کا الیکشن ہے۔راہول گاندھی نے کہاکہ تمام ووٹرز سے درخواست ہے کہ وہ بڑی تعداد میں گھروں سے باہر آئیں اور انڈیا اتحاد کو ووٹ دیں۔انہوںنے کہاکہ انڈیا اتحاد آپ کا دیا ہوا ہر ووٹ جموں و کشمیر کے مستقبل کی بنیاد کو محفوظ بنائے گا اور آپ کو اپنے حقوق کے لیے لڑنے کی طاقت دے گا۔ادھر بارہمولہ سیٹ سے بطور آزاد امیدوارالیکشن لڑرہے سابق نائب وزیراعلیٰ مظفرحسین بیگ نے کہا کہ وہ ریاستی انتخابات میں تاخیر کے لئے کسی کو مورد الزام نہیں ٹھہراتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 10 سال تک کوئی اسمبلی الیکشن نہیں ہوا۔مظفرحسین بیگ نے کہا کہ ہم اس کے لیے کسی پر الزام نہیں لگاتے۔ نوجوانوں کو اب اس الیکشن سے امید ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تقریباً 26 امیدوار ایک اسمبلی سیٹ بارہمولہ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے کہ کون انہیں فنڈز دے رہا ہے اور کون ان کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ اس سے الجھن پیدا ہوتی ہے۔اس دوران رکن پارلیمان انجینئر رشید نے کہاکہ ووٹنگ کے بعد معاہدے کا دور شروع ہوگا۔ کپواڑہ میں عوامی اتحاد پارٹی کے صدر شیخ عبدالرشید عرف انجینئر رشید نے کہا کہ ووٹ ڈالنے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ لوگ ریاستی جبر کا شکار ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ2014 میں پی ڈی پی کے اقتدار میں آنے کے بعد عوام کی آواز کو دبا دیا گیا۔انہوںنے مزیدکہاکہ لوگ اپنے جذبات کا اظہار کرنا چاہتے ہیں۔ وہ تبدیلی چاہتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ جمہوری طریقوں سے ہی کچھ حاصل کر سکتے ہیں۔ انجینئر رشید نے کہا کہمعاشرے میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری عوام ہمیشہ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔ انجینئر رشید نے کہا کہ وہ مسئلہ کشمیر کا بھی جمہوری حل چاہتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ووٹنگ کے بعد مفاہمت کا دور شروع ہو گا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

بی جے پی جموں و کشمیر میں مکمل اکثریتی حکومت بنائے گی: دیویندر سنگھ رانا

Next Post

اب جموں و کشمیر میں بچے آج جانتے ہیں کہ کس ملک کا جھنڈا ہمارا ہے:آرمی چیف جنرل دویدی

Related Posts

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

محبوب مفتی، 3 سابق ایم ایل اے کو اننت ناگ میں سرکاری کوارٹر خالی کرنے کا حکم

ایرانی عوام،فوج اور قیادت کو سلام پیش کرتی ہوں :محبوبہ مفتی

پہلگام دہشت گردانہ حملہ:26 معصوم لوگوں کے قتل کے ذمہ دار تمام دہشت گرد غیر ملکی  کوئی مقامی ملوث نہیں تھا

پہلگام دہشت گردانہ حملہ:26 معصوم لوگوں کے قتل کے ذمہ دار تمام دہشت گرد غیر ملکی  کوئی مقامی ملوث نہیں تھا

Next Post

اب جموں و کشمیر میں بچے آج جانتے ہیں کہ کس ملک کا جھنڈا ہمارا ہے:آرمی چیف جنرل دویدی

جموں کشمیراسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے میں 69.65فیصد پولنگ

جموں کشمیراسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے میں 69.65فیصد پولنگ

اسلامیہ اورنٹل کالج بنات ترال میںسالانہ ”ردا پوشی “کی تقریب منعقد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail