سید اعجاز
ترال//جنوبی کشمیر کے معروف علمی ادارے اسلامیہ اورنٹل کالج برائے بنات ترال میں سالانہ ”ردا پوشی“ کی ایک تقریب منعقد ہوئی جس دوران عالمہ اور فاضلہ کی ڈگریاں حاصل کرنے والے طالبات کی عزت افزائی کی گئی ۔تقریب میں وادی کشمیر کے سرکردہ علما کرام جن میں مولانا ارشد مدنی ،عبد القیوم زاورو کے علاوہ جامع نور السلام ترال کے مبلغ و خطیب مولانا قطب الدین نے یہاں خطاب کیا اور دور جہالت کے کچھ واقعات کو یہاںبیان کیا۔ کالج کے پرنسپل مفتی فیصل عباس نے بتایا کہ کالج میں 37لڑکیوں نے عالمہ اور فاضلہ کی ڈگریوں کے ساتھ ساتھ بی اور بارویں جماعت کے امتحانوں کوپاس کر کے دونوں ڈگریاں حاصل کی ہے ۔اس دوران یہاں سابق طالبات کو اس تقریب میں مدعو کیا گیا تھا ۔اس موقعے پر علما ءکرام نے موجودہ دور میں اس طرح کے تعلیمی اداروں کی ضرورت ہے جہاں ہماری بچیاں دینی اور دنیاوی علوم کے نور سے منور ہو سکیں ۔انہوں نے بتایا کہ ہماری بچیوں کے ہاتھوں میں جہاں اقتصادیات ،یا سائنس ،انگریزی کی ڈگری ہونی چاہے وہی دوسری جانب ان کے ہاتھ میں حافظ ،عالم اور باقی ڈگریاں ہونی چاہے ۔انہوں نے بتایا اس دوران میں جن والدین نے اپنی بچیوں کو ان تعلیمی اداروں میں داخل کیا ہے ہم ان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔علماءکرام نے اپنے خطاب میں بتایااس دور میں پردے کو عیب سمجا جاتا ہے اور قران شریف کو پڑھنے والا کوئی نہیں ہے ۔انہوں یہا زیر تعلیم طالبات کو پردے کو اپنانے پر ان کے اور ان کے والدین کی تعریف کی ہے ادارے سے معلوم ہوا ہے یہاں کہ یہاں کپوارہ،بارہمولہ،ڈوڈہ ،شملہ وغیرہ کے ساتھ ساتھ وادی کے دور دراز علاقوں کی بچیاں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔اس موقعے پر معروف عالم الدین عبد القیوم زورو نے بتایا اس دورمیں ہر لڑکی کو دینی اور دنیاوی علوم سے منور کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔تقریب میں کالج انتظامیہ،منیجمنٹ، کے ساتھ باقی معزز شہری بھی موجود تھے ۔