سرینگر4؍ اکتوبر
تین مراحل پر محیط اسمبلی انتخابات کاعمل مکمل ہونے اور8اکتوبر 2024کو تمام 90اسمبلی حلقوںمیں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی کیلئے تمام تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔ مختلف اضلاع میں قائم کئے گئے ووٹ شماری کے مراکز کا معائینہ کرتے ہوئے ضلع چنائو افسروں نے وہاں کئے جارہے انتظامات کا بچشم خوود معائینہ کیا۔ضلعی چُنائو آفیسر سری نگر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے قانون ساز اسمبلی۔ 2024 ء کے عام اِنتخابات کے لئے ضلع سری نگر کے 8 اسمبلی حلقوں میں ووٹ شماری سے پہلے آج ایس کے آئی سی سی سی سنتور کا دورہ کیا اورووٹ شماری کے عمل کے لئے کئے جانے والے اِنتظامات کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے کائونٹنگ سینٹروں کے اَندر اور اس کے آس پاس کئے گئے حفاظتی اَقدامات کا بھی جائزہ لیا۔ضلعی چُنائو آفیسر سری نگر نے دورے کے دوران متعلقہ آفیسرکے ہمراہ کائونٹنگ سینٹروں اور اس کے آس پاس کی تیاریوں کے حوالے سے اِنتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا تاکہ کائونٹنگ کے عمل کو آسان اور منظم بنایا جاسکے۔اُنہوںنے شفافیت، درستگی اور گنتی کے نتائج کے بروقت اعلان کو یقینی بنانے کے لئے نگرانی اور حفاظتی اقدامات، بیٹھنے کے اِنتظامات، اِی وِی ایم کی ٹرانسپورٹیشن اور کائونٹنگ ہال میں تکنیکی سیٹ اَپ کو بھی حتمی شکل دی۔اِس موقعہ پرضلعی چُنائو آفیسر سری نگرنے مختلف لائن محکموں کے افسران کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی، پانی کی مناسب فراہمی، مناسب انٹرنیٹ کی سہولیت، میڈیا مینجمنٹ، اَنٹری پاسز اور دیگر ضروری اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔اُنہوں نے تقریب کے مقام پر اَفسران سے بات چیت کرتے ہوئے جمہوری اَقدار کے تقدس اور سا لمیت کو برقرار رکھنے کے لئے کائونٹنگ سینٹروں ، سٹرانگ روموں ، سی سی ٹی وی لنکس اور اَفرادی قوت کی تربیت کے لئے بغیر کسی رُکاوٹ کے اِنتظامات اور سہولیات کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ضلعی چُنائو آفیسر نے اس بات پر زور دیا کہ کائونٹنگ کا عمل ویڈیو ریکارڈنگ کے تحت اِی سی آئی کی ہدایات کے مطابق کیا جائے گا۔ اِی وی ایم کو25 ؍ستمبر 2024 ء کو ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد فی الحال ایس کے آئی سی سی سنتور کے سٹرانگ روم میں تین سطحی حفاظتی حصار میں رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ ضلع سری نگ کے تمام آٹھ اسمبلی حلقوں کے لئے ووٹ شماری 8 ؍اکتوبر 2024 ء کو ایس کے آئی سی سی سی سنتور کے مخصوص کائونٹنگ ہالوں میں ہوگی ۔دورے کے دوران ضلع چُنائو آفیسر سری نگر کے ہمراہ ریٹرننگ افسران، مختلف نوڈل افسران، ڈپٹی ڈِسٹرکٹ الیکشن اَفسران سری نگر اور دیگر متعلقہ افسران بھی تھے۔ادھرضلعی چُنائو آفیسر شوپیاں محمد شاہد سلیم ڈار نے آج یہاں منی سیکرٹریٹ شوپیاں میں اَفسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں8 ؍اکتوبر کو ہونے والی ووٹوں کی کائونٹنگ کے لئے کئے جانے والے ضروری اِنتظامات کا جائزہ لیاگیا۔اُنہوںنے ہر محکمے کے لئے مقرر کردہ محکمانہ فرائض اور ذمہ داریوں کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے مجسٹریٹ ڈیوٹی، بیٹھنے کے اِنتظامات، میڈیا سینٹروں کے قیام، ہیلپ ڈیسک اوربغیر کسی پریشانی کے کائونٹنگ عمل کے دیگراِنتظامات سمیت تمام انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔اُنہوں نے کائونٹنگ کے مؤثر انجام کے لئے تمام شراکت داروں کے مابین بہترین تال میل اور تعاون کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔ضلعی چُنائو آفیسر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ اَپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران الیکشن کمیشن کی ہدایات کے تمام طریقۂ کار پر عمل کریں اور تیاریوں کی سطح کو تیز کرنے کی ہدایت دیمیٹنگ میں اے ڈی سی ذاکر حسین فاض، شوپیاں اور زین پورہ کے ریٹرننگ افسران اور دیگر نوڈل افسران نے شرکت کی۔ادھرضلعی چُنائو آفیسر بارہمولہ منگا شیرپا نے اسمبلی اِنتخابات۔ 2024 کے عام اِنتخابات کے لئے 8 ؍اکتوبر کو ہونے والی کائونٹنگ کے دن سے پہلے آج اِنڈور اسپورٹس سٹیڈیم بارہمولہ میں نامزد کائونٹنگ سینٹروںکا مکمل معائینہ کیا۔اُنہوں بارہمولہ نے دورے کے دوران تمام سات اسمبلی حلقوں یعنی 7۔سوپور، 8۔رفیع آباد، 9۔اوڑی، 10۔بارہمولہ، 11۔گلمرگ، 12۔واگورہ ۔ کریری اور 13۔پٹن کے کائونٹنگ سینٹروں پر اِنتظامات اور سہولیات کا جائزہ لیا۔یہ معائینہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کیا گیا کہ کائونٹنگ سینٹروں پر تمام سہولیات کو باریک بینی سے جگہ پر منصوبہ بندی کی گئی ہے اور کائونٹنگ کے عمل کو آسان اور شفاف عمل کی کی ضمانت دی گئی ہے۔دریں اثنا، ضلعی چُنائو آفیسر نے فزیکل انفراسٹرکچر اور سیکورٹی انفراسٹرکچر کا معائینہ کیاجس میں بغیر کسی پریشانی کے کائونٹنگ کے عمل کے لئے بیریکیڈنگ، آئی ٹی اورکمیونی کیشن سسٹم کی فراہمی اور اُمیدواروں اور ان کے ایجنٹوں کے لئے مناسب وقفہ کاری کے اِنتظامات شامل ہیں۔اُنہوں نے دورے کے دوران متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایت دی کہ وہ بجلی کی فراہمی، صحت سہولیات، فائر سیفٹی اَقدامات، پینے کے پانی اور دیگر سہولیات کی چوبیس گھنٹے دستیابی کو یقینی بنائیںجس کا مقصد بغیر کسی پریشانی کے کائونٹنگ کے عمل کو یقینی بنانا ہے۔دریں اثنا، اُنہوںنے ڈِسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر کو ہدایت دی کہ وہ میڈیا کے اَفراد کے لئے کائونٹنگ کی سہولیت میں ایک میڈیا سینٹر قائم کریں جس سے پریس کو ووٹ شماری کے بارے میں معلومات کی بغیر کسی رُکاوٹ کے فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ضلعی چُنائو آفیسر بارہمولہ نے تمام افسران پر زور دیا کہ وہ کائونٹنگ کے عمل کی سا لمیت اور شفافیت کو برقرار رکھنے کے لئے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔