سری نگر:۸ ،اکتوبر:جے کے این ایس : جہاں بی جے پی نے منگل کو جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں29 سیٹوں کی سب سے زیادہ کامیابی حاصل کی، وہیںپارٹی کے ریاستی صدر رویندر رینا راجوری ضلع کی اپنی نوشہرہ اسمبلی سیٹ برقرار رکھنے میں ناکام رہے اور کہا کہ انہوں نے فیصلے کو قبول کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔جے کے این ایس الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق، بھاجپا جموں وکشمیرکے صدررویندررینا ، جنہوں نے27ہزار250 ووٹ حاصل کئے، نیشنل کانفرنس کے سریندر چودھری سے7819 ووٹوں کے فرق سے ہار گئے۔ سریندر چودھری نے35ہزار69ووٹ حاصل کیے۔بھاجپا جموں وکشمیرکے صدررویندررینا نے عوامی عدالت کے فیصلے کو قبول کیا ۔ انہوںنے کہاکہ میں پارٹی کی کارکردگی سے مطمئن ہوں کیونکہ ہماری سیٹوںکی تعداد29تک پہنچ گئی ،تاہم میں اپنی ہارکو قبول کرتے ہوئے پارٹی کی صدارت سے مستعفی ہونے کااعلان کرتاہوں