سید اعجاز
ترال//ترال کے ماحچھامہ علاقے میں گوجر بکروال اور مقامی آباد ی مویشیوں کے لئے باقی بچ جانے والے جنگلاتی حصے پر محکمہ جنگلات نے حال میں تار بندی شروع کی ہے جس پر مقامی لوگوں جن میں خاص کر گوجر بکروال اور باقی مویشی پالنے والی آبادی نے شدید ناراضگی اور برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ لوگوں نے بتایا محکمہ جنگلات نے پہلے ہی یہاں 80فیصد جنگلات جس پر لوگ میویشی پالتے تھے پر تار بندی کی ہے انہوں نے بتایا اب یہ ایک چھوٹا سا پیچ بچ گیا ہے جس پر تار بندی کی جاری ہے انہوں نے بتایا علاقے میں لوگوں کا ذریعہ معاش صرف مویشی پالنا ہے اور اگر یہ جنگلاتی اراضی بھی بند ہوئی تو علاقے کی وسیع آبادی مکمل طور بے روز گار ہو جائے گی ۔انہوں نے اس حوالے سے محکمہ جنگلات کے اعلیٰ حکام سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے ۔اس دوران ممبر اسمبلی ترال رفیق احمد نائیک نے بتایا علاقے سے لوگوں کے کئی وفود انہیں اس حوالے سے ملے ۔انہوں نے بتایاکہ یہ لوگوں کے روز گار کا مسئلہ ہے انہوں نے کہا عوامی حکومت وجود میں آئی ہے ہر فیصلہ عوامی مفاد میں ہوگا۔انہوں نے بعد میں یہ معاملہ محکمہ جنگلات کے رینج افسر کے ساتھ بھی اٹھایا ۔انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا ضرورت پڑھی مسئلے کو اعلیٰ حکام کے ساتھ بھی اٹھایا جائے گا۔