کولگام //کابینہ وزیر محکمہ صحت و ، تعلیم و سماجی بہبود ڈاکٹر سکینہ ایتو نے سنیچر کے روزحضرت میر سید علی سمنانی ؒ کے آستان عالیہ پر حاضری بھی دی
انہوں نے بعد میںعلاقے کے چند کنبوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا جن کے کچھ افرادحال ہی میں دار فانی سے کوچ کر گئے تھے۔ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیر موصوف نے بنگواڈ ، یاری کھہ ، باغبل ، واری پورہ دمہال ہانجی ہورہ شامل ہے دورے کے دوران، انہوں نے سوگوار خاندان کے ساتھ ہمدردی و یکجہتی اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لئے دعا مغفرت اور پسماندگان کے صبر جمیل کی دعا کی ۔
اس دوران وزیر نے زیارت شریف حضرت میر سید علی سمنانی رحمت اللہ علیہ کے آستان عالیہ پر حاضری بھی دی ، اور وہاں جموں و کشمیر کے وامن وامان کے لیے دعا کی، دورے کے علاوہ، علاقے کے مقامی لوگوں سے ملاقی بھی ہوئی ۔مقامی لوگوں نے وزیر کو برف باری ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور بجلی کی کمی سے متعلق متعدد شکایات کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس دوران سکینہ ایتو نے مقامی لوگوں کو ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ انھوں نے کہاکہ حکومت اولین ترجیحات میں لوگوں کو بنیادی ضروریات میسر رکھی گی۔