سید اعجاز
ترال//نودل ترال میں سنیچر کے روز ایک گرام سبھا منعقد ہوئی ہے جس میں مقامی لوگوں،مختلف سرکاری محکموں کے ساتھ ساتھ ممبر اسمبلی ترال اور ڈی ڈی سی ممبر ترال نے شرکت کی ہے ۔اس دوران یہاں پر تعمیراتی منصوبہ ڈی ڈی سی ممبر اور مقامی آبادی نے محکموں کی موجودگی میں ترتیب دیا ۔اس موقعے پر ممبر اسمبلی ترال رفیق احمد نائیک اور ڈی ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے بتایا ہم انتخابی لڑائی الگ ہے وہ ختم ہوئی ہے اس میں کس کے سر پر سہرا سجا ہے یہ اللہ تعالیٰ کی مرضی تھی ۔لیکن ہم سب عوامی نمائندے ہیں ہم سب مل کر ترال کے لئے کام کریں گے ۔ ممبر اسمبلی نے بتایا جتنے بھی عوامی نمائندے یا سیاسی لیڈران ہے ہم سب علاقے ترال کی تعمیر اور ترقی کے لئے کام کریں گے انہو ںنے کہا میں دیکھتا ہوں کہ کس طرح کام ہوتا ہے لیکن میں کام میں مداخلت نہیں کرتا ہوں ۔ ممبر اسمبلی نے لوگوں کو گرام سبھا میں بڑ چڑ کر شرکت کی تاکید کی ہے ۔