سری نگر/25 اکتوبر2024ئسیکرٹری پہاڑی بولنے والے لوگوں کی ترقی کے لئے مشاورتی بورڈ سپنا کوتوال نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ سری نگر میں وزیر برائے قبائلی امور، جل شکتی، جنگلات و ماحولیات جاوید احمد رانا سے ملاقات کی۔ سیکرٹری موصوفہ نے پہاڑی ہوسٹلوں کے بارے میں اِنفارمیشن واو¿چر پیش کیا اور وزیر کو بورڈ کے کام کاج کے بارے میںجانکاری دی۔ اُنہوں نے بورڈ کو اس کے آسان کام کرنے میں درپیش متعدد مسائل کو بھی اُٹھایا۔
وزیر جاویداحمد رانا نے بورڈ کی جانب سے طلبا¿ کے لئے کئے جانے والے فلاحی اَقدامات کے بارے میں دریافت کیا۔ اُنہوں نے سیکرٹری پر زور دیا کہ وہ بورڈ کے کام کاج کو مزید بہتر کرنے کے لئے کوششیں تیز کریں۔
وزیر موصوف نے پہاڑی ہوسٹل کے کام کاج کو بہتر بنانے پر زور دیا جس میں طالبات کے لئے مناسب سہولیات پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔