مینڈھر/29 اکتوبر2024ئوزیر برائے جل شکتی ، قبائلی امور ، جنگلات و ماحولیات جاوید احمد رانا نے آج ضلع پونچھ کے تمام محکموں کے میٹنگ کی صدارت کی اور ضلع کے ترقیاتی منظرنامے کا جائزہ لیا ۔
میٹنگ میں پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فارسٹ اور (ایچ او ایف ایف) بسواجیت کمار سنگھ ،ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ وکاس کنڈل، ایم ڈی جے جے ایم جی این ایتو، ڈائریکٹر آر ڈی ڈی جموں ممتاز علی، سی ایز، ایس ایس پی پونچھ ممتاز احمد اور ضلع کے تمام سینئر اور سیکٹر افسروں نے شرکت کی۔
اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر وِکاس کنڈل نے ایک پرزنٹیشن میں ضلع میں جاری کاموں اور بڑے پروجیکٹوں کی محکمہ وار صورتحال پیش کی اور مختلف شعبوں کے تحت کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔
اُنہوں نے کہا کہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے ہماری اِجتماعی ذمہ داری ہے اور ہمیں مقامی سطح پر کمیونٹی کو شامل کرتے ہوئے شفاف طریقے سے اس مقصد کے حصول کے لئے کام کرنا چاہئے۔