سید اعجاز
ترال//جموںو کشمیرکے معروف ٹریڈ یونین لیڈر عبد القیوم وانی نے بتایا کہ سرکاری سکولوں کے نصاب میں اخلاقیات کامضمون شامل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے سرکار پر زور دیاکہ سکولوں میں کوئی بھی غیر مہذب پروگرام منعقد نہیں کیا جانا چاہے تاکہ سماج موجود دورکے مسائل سے بچ سکے گا۔ وہ بدھ کے روز ترال میں ایک ٹیچرس فورم زون ترال کے سابق صدر اور علاقے کے ممتاز استاد حاجی منظور احمدساکن رٹھسونہ ترال کے حق میں سبکدوشی کے سلسلے میں ایک تقریب کے بعد میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کر رہے تھے ۔ عبد القیوم وانی نے بتایا کہ موجودہ دور میں اخلاقیات کا مضموں سکول نصاب میں شامل کرنا ضروری ہے تاکہ موجودہ دور کے منشیات سمیت دیگر مسائل سے نجات مل سکے ۔انہوں سرکار کو مشورہ دیا ہے اس اخلاقی مضمون کو شامل کرنے کے ساتھ ساتھ ضروری بھی بنایا جائے ۔وانی نے مزید بتایا کہ سیول سوسائٹی فورم سماجی بدعات ،منشیات کی وباءکے خاتمے کے لئے سرکار کو ہر تعاون دینے کے لئے تیار ہے ۔انہوں نے بتایا آج تک کسی بھی سختی کرنے والے کا نام تاریخ میں درج نہیں کیا گیا ہے اس لئے سرکار کو ہر فیصلہ لینا چاہے ۔