سری نگر//ہیلتھ،ایجوکیشن اور سماجی بہود کی وزیرسکینہ ایتو نے کہا کہ سرکار تمام محکموں میں خالی پڑی اسامیوں کو بہت جلد پر کرے گی ۔میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران وزیر نے کہا کہ صحت،تعلیم اورباقی محکموں میں خالی پڑی اسامیوں کو بھرتی ایجنسیوںکو رفر کیا گیا تاکہ سرکاری محکموں میں خالی پڑی اسامیوں کو تیزی کے ساتھ پر کیا جائے اور محکموں میں پائی جا رہی افراد قوت کی قلت پر بھی قابو پایا جاسکے۔انہوں نے کہا پہلے ہی575پلس ٹو لکچرروں کی اسامیوں کو پر کرنے کے لئے بھرتی ایجنسی کو منتقل کیا گیا ہے ۔وزیر موصوفہ نے کہا کہ جموںو کشمیر کے تمام سرکلاری محکموں میں خالی پڑی اسامیوں کو بہت جلد پر کرنے کے لئے ایس ایس آر بھی سمیت باقی ایجنسیوں کو ریفر کیا جائے گا ۔سکینہ ایتو نے کہا کہ یہ وزیر اعلی کا وعدہ ہے کہ جموںو کشمیر کے ایک لاکھ نوجوانوں کو مختلف محکموں میں بھرتی ایجنسیوں کے ذریعے سے روز گار فراہم کیا جائے گا ۔