ڈوڈہ/06 نومبر2024ئ ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ ہرویندر سنگھ نے آج 25 کسانوں کے ایک گروپ کو سری نگرکے تربیتی دورے کے لئے ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔محکمہ باغبانی ڈوڈہ کی طرف سے سوسیٹا ایکومینڈیٹا موٹری اینڈوٹرمیسی (ایس اے ایم اِی) اور ایگری کلچرل ٹیکنالوجی مینجمنٹ ایجنسی (اے ٹی ایم اے) پروگراموں کے تحت منعقد کی جانے والی اس پہل میں زرعی میکانائزیشن اور جدید باغبانی کے طریقوں کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ نے تقریب سے قبل کسانوں سے بات چیت کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ سیکھنے کے اس موقعے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھائیں۔ اُنہوں نے باغبانی شعبے میں پیداواری صلاحیت اور دیرپایت کو فروغ دینے کے لئے جدید تکنیک اَپنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ تربیت زرعی میکانائزیشن اور اعلیٰ پیداوار کے طریقوں میں اِختراعی طریقوں کو عملی طور پر سامنے لائے گی۔کسان ہینڈ آن تربیتی سیشنوں اور فیلڈ وِزٹ میں حصہ لیں گے جو انہیں ڈوڈہ کے زرعی منظر نامے میں واپس لانے کے لئے ضروری مہارتوں اور علم سے آراستہ کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔اِس تقریب کا اہتمام کرنے والے محکمہ باغبانی نے ترقی پسند کاشتکاری کے طریقوں کو عملانے میں مقامی کسانوں کی مسلسل مدد کرنے کے عزم کا اِظہار کیا۔
اِس موقعہ پر محکمہ باغبانی کے اَفسران و ملازمین اور دیگر متعلقہ اَفراد موجو د تھے۔