سید اعجاز
ترال/گورنمنٹ ڈگری کالج ترال میں سنیچر کے روز” میٹ دی آتھر“پروگرام کا چوتھا پروگرام منعقد ہوا جس میں انگریزی ادب کے معروف استادڈاکٹر تیج ناتھ درچترا کوٹ سکول آف لبرل آرٹس شولنی یونیورسٹی شملہ اور پروفیسر للی وانٹ سابق سربراہ شعبہ انگریزی یونیورسٹی آف کشمیرنے منعقدہ پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ہے ۔اس موقعے پر مقررین نے حاضرین کو انگریزی ادب کے حوالے مفصل جانکاری دیکر دور حاضر میں انگریزی اداب کی اہمیت اجاگر کی ۔تقریب میں کالج طلبا اور انگریزی لٹریچر سے دلچسپی رکھنے والے استادوں اور طلباءایک بڑی تعداد موجود تھے کالج کے پرنسپل پروفیسر مشتاق احمد ملک نے بتایا کالج طلباءمیں لٹریچرکی دلچسپی بڑھانے کے لئے اس طرح کے پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں اور آج کا پروگرام چوتھا شمارہ منعقد ہوا۔انہوں نے کہا اس طرح کے پروگرام مستقبل میں بھی منعقد کئے جائیں گے ۔