منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

وزیر اعلیٰ نے محکمہ مہمان نوازی و خاطر تواضع کے کام کاج کا جائزہ لیا

اثاثوں کوزیادہ سے زیادہ اِستعمال کرنے اور ان کی افادیت بڑھانے کےلئے سہولیات کو اَپ گریڈ کرنے کی ضرورت پر زور دیا

by Srinagar Mail
19/11/2024
A A
وزیر اعلیٰ نے محکمہ مہمان نوازی و خاطر تواضع کے کام کاج کا جائزہ لیا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

جموں/19 نومبر2024ئوزیرا علیٰ عمر عبداللہ نے آج محکمہ مہمان نوازی و خاطر تواضع پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر کے اندر اور باہر محکمانہ اثاثوں کے زیادہ سے زیادہ اِستعمال ، اَپ گریڈیشن اور تزئین و آرائش پر توجہ مرکوز کرے۔اِن باتوں کا اِظہا راُنہوں نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں محکمہ مہمان نوازی و خاطر تواضع ( ایچ اینڈ پی) کے جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔میٹنگ میں وزیراعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، چیف سیکرٹری اَتل ڈولو،وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری دھیرج گپتا، کمشنر سیکرٹری محکمہ مہمان نوازی و خاطر تواضع ( ایچ اینڈ پی) ریشمی سنگھ، ڈائریکٹر محکمہ مہمان نوازی و خاطر تواضع ( ایچ اینڈ پی) اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ دوران میٹنگ کمشنرسیکرٹری ریشمی سنگھ نے محکمہ کے اثاثوں بشمول جموں و کشمیر سے باہر واقع جائیدادوں جیسے دہلی، چندی گڑھ، امرتسر اور ممبئی میں جائیدادوں کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن دیوزیراعلیٰ نے دہلی میں چانکیہ پوری، 5 ۔پرتھوی راج روڈ اور راجا جی مارگ سمیت اہم املاک کے کام کاج اور صورتحال کا جائزہ لیا اور ان اثاثوں کو مکمل طور پر اِستعمال کرنے اور ان کی اِفادیت بڑھانے کے لئے سہولیات کو اَپ گریڈ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پہلگام، گلمرگ، سری نگر، ادھمپور اور جموں میں جائیدادوں پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت دی ۔ اُنہوں نے کہا کہ ان کا مو¿ثر طریقے سے اِستعمال کیا جائے اور اعلیٰ معیار کے مطابق برقرار رکھا جائے۔
میٹنگ میں ریونیو کی وصولی، شرحوں پر نظر ثانی اور قیمتی جائیدادوںبالخصوص نئی دہلی میں 5 ۔پرتھوی راج روڈ کی فیس لفٹنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے اور اِضافی آمدنی پیدا کرنے کے لئے جموں و کشمیر کے اندر اور باہر سٹریٹجک مقامات پر نئے اثاثے بنانے پر زور دیا۔
اُنہوں نے سری نگر میں بینکٹ ہال کی فوری تزئین و آرائش اور اَپ گریڈیشن کی بھی ہدایت دی جس میں آڈیو سسٹم ، فرنیچر ، باتھ روم اور دیگر سہولیات میں بہتری شامل ہے۔
اُنہوں نے املاک خصوصا ورثے کی جگہوں پر فائر سیفٹی اَقدامات اور فائر آڈِٹ کی اہمیت پر زور دیا جہاں اَنمول اشیاءکو محفوظ کیا جاتا ہے اور اِس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ان اثاثوں کو ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھا جائے۔
میٹنگ میں موجودہ اثاثوں میں اِضافے، مختلف زُمروںکی اَسامیوں کو پُرکرنے کے لئے اَفرادی قوت کو مضبوط بنانے اور محکمہ کی کارکردگی اور آپریشنل صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے بھرتی کے قوانین پر نظر ثانی کرنے پر بھی بات ہوئی۔
وزیراعلیٰ نے محکمہ مہمان نوازی و خاطر تواضع ( ایچ اینڈ پی) اثاثوں کی صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کی اہمیت کا اعادہ کیا اور ان کی دیکھ ریکھ اور جدید کاری کو یقینی بنایا تاکہ کارکردگی اور وسائل کے حوالے سے حکومت کے عزم کی عکاسی کی جاسکے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

عبدالرحیم راتھر نے نئے قانون ساز اسمبلی کمپلیکس پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا

Next Post

وہ اِک چراغِ طاق تھا, بجھ گیا۔

Related Posts

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

Next Post
وہ اِک چراغِ طاق تھا, بجھ گیا۔

وہ اِک چراغِ طاق تھا, بجھ گیا۔

میونسپل کمیٹی ترال کے سابق چیرمین منظور احمد خان کا اظہار تعزیت

میونسپل کمیٹی ترال کے سابق چیرمین منظور احمد خان کا اظہار تعزیت

ترال کی معروف دینی علمی و ادبی شخصیت پیر زادہ محمد اشرف نازش انتقال کر گئے

ترال کی معروف دینی علمی و ادبی شخصیت پیر زادہ محمد اشرف نازش انتقال کر گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail