سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر وی کے ھورینے کہا قانون کی پاسداری کرنے والوں کو پریشان ہونے کی ضروت نہیں ہے جبکہ اگر آپ کے گاڑی چلانے سے متعلق تمام کاغذات موجود ہیں تو کوئی آپ کو ہراساں نہیں کر سکتا ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق ان باتوں کا اظہار صوبائی کمشنر نے سرینگر میں ایک تقریب کے حاشے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا ہے ۔حالیہ حادثے کے بعد جہاں شہر و دیہات میں پولیس بڑے پیمانے متحرک نظر آرہا ہے جبکہ بنا ہیلمٹ کے لوگوں کے گاڑیوں میں تیل فراہم نہیں جارہا ہے ۔اس حوالے سے ایک سوال کے جواب میں صوبائی کمشنر کشمیر نے کہا ہے کہ قانون کی پاسداری کرنے والے شہریوں کو ٹریفک چوکسی میں اضافے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر آپ کے کاغذات درست ہیں تو کوئی بھی آپ کو دھمکی یا ہراساں نہیں کر سکتا۔ انتظامیہ ناکارہ سی سی ٹی وی کیمروں کو بحال کرے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ آئی ٹی ایم ایس شہر میں مکمل طور پر کام کر رہا ہے تاکہ چوکسی میں اضافہ ہو۔