سید اعجاز
ترال.//تحصیل آری پل کے جواہر پورہ لام اور گوٹنگو کے نالہ لام پر دہائیوں کے مطالبے کے بعد آخر کام سنیچر کے روز کام شروع کیا گیا جس کے نتیجے میں علاقے کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کر کے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس پل کو تعمیر کرنے میں اپنا رول ادا کیا ۔ مقامی لوگوں نے بتایا نالہ جواہر پورہ پر پل کی عدم دستیابی کی وجہ سے گوٹنگو دیدار پورہ اور ملحقہ دیہات کے لوگوں کو ہر وقت جس میں خاص کر بارشوں اور موسم بہار میں انتہائی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ تا تھا ۔انہوں نے بتایا گاﺅں کے لئے راشن گھاٹ،ہائی سکول،ہائر سکنڈری سکول ،طبی مرکز وغیرہ سمیت تمام چھوٹی بڑے اہم سہولیات اس پل کے اُس پار دوسرے گاﺅں میں قائم ہیں۔انہوں نے بتایا جب اچانک بارشیں آتی تھیں تو گاﺅں کے بچے دوسرے گاﺅں میں اس دور میں بھی رات وہی گزارنے پرمجبور ہوتے تھے ۔انہوں نے بتایا آج تک دہائیوں سے لوگ پل کو تعمیر کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے تاہم کوئی سننے والا نہیں تھا تاہم علاقے میں موجود ڈی ڈی سی ممبر آری پل نے اس پل کے لئے دن رات تک دو کی اور آج پل پر کام شروع ہوا۔انہوں نے ایل جی انتظامیہ اوردیگر تمام انتظامیہ کے افسران کا شکریہ ادا کیا ۔ اس دوران سنیچر کی صبح نالے پر بلڈوزر پہنچنے کے ساتھ ہی لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے گھروں سے باہر آئے اور مقامی ڈی ڈی سی ممبر اور باقی کچھ لوگوں کو مالائیں پہنائے انہیں عزت افزائی بھی کی ۔