سید اعجاز
ترال//ترال کے دودھ کُلن گوجر بستی میں ایک ریچھ نے سبیچر کے روز چار بجے ایک کمسن بچے پر حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا ہے اس دوران بچے کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا۔مقامی لوگوں کے مطابق عرفان احمد ولدمحمد یوسف گوجر سنیچت کے روز چار بجے گھر کے قریب تھا جس دوران ایک ریچھ نے ان پر حملہ کر کے انہیں شدید زخمی کر دیا ۔اس دوران بچے نے شور مچایا اور مقامی لوگوں نے بچے کو ریچھ کے چنگل سے زخمی حالت میں بچا کر انہیں فوری طور ہسپتال منتقل کیا ہے ۔انہوں نے بتایا بچے کو ابتدائی طور ایس ڈی ایچ ترال اور بعد میں ایس ایم ایچ ایس سرینگر منتقل کیا گیا ہے ۔دریں اثنا گلشن پورہ ترال نامی گاﺅں میں ایک بچی کو 2ماہ قبل نوالہ بنانے کے بعد تیندوا گاﺅں میں موجود ہے جس نے اب تک کئی مویشی کو ہلاک کیا ہے جبکہ گزشتہ روز ایک نوجوان اسی تیندوے کے حملے میں بال بال بچ گیا ۔