سرینگر// تعلیم، صحت اور طبی تعلیم اور سماجی بہبود کی وزیر سکینہ ایتو نے سنیچر کے روز کہا ہے کہ تشخیصی مراکز کے لیے نرخ مقرر کر دیے گئے ہیں جنہیں جلد عوام کے سامنے لایا جائے گا۔انہوں کہا کہ پورا نظام درہم برہم ہے اور اسے ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا، وہ گڈر کولگام میں جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔ کشمیر نیوز سروس کے نامہ نگار کے مطابق وزیر صحت نے کہا کہ تشخیصی مراکز کے لیے نرخ مقرر کر دیے گئے ہیں جنہیں جلد عوام کے سامنے لایا جائے گا، تاکہ مریضوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، انہوں نے کہا نیشنل کانفرنس کو ووٹ دینے پر عوام سے شکریہ ادا کرتی ہوں کہ چیف منسٹر عمر عبداللہ نے انہیں ہدایت دی ہے کہ وہ لوگوں سے رابطہ کریں اور ان کی شکایات کو دور کریں۔ "آپ ایک مشکل وقت سے گزرے ہیں اور آپ کی بات سننے والا کوئی نہیں تھا۔ آپ اپنے گھروں سے باہر نکلنے اور اظہار خیال کرنے سے قاصر تھے۔ ہم آپ کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔وزیر نے کہا کہ عوام نے ایک مہذب اور پرامن طریقے سے اپنا فیصلہ دیا ۔سکینہ ایتو نے کہا حال ہی میںنے ایک جائزہ لیا ہے جس میں میں نے محکمے کو کہا مجھے سرکاری ہسپتالوں میں ہو رہے ٹسٹوں کے ریٹوں کے بارے میں بتائیں تاکہ لوگون کو کوئی مشکلات نہ ہوں ۔انہوں نے بتایا اب جو نجی سنٹر ہے ان میں بھی مقررہ نرخ رہے اور عوام کو اس بارے میں مکملجانکاری ہوں ۔انہوں نے بتایا جب کوئی مریض ہوتا ہے تو انہیں منہ مانگا نرخ وصول کیا جاتا ہے اس حوالے سے بہت جلد ایک لائحہ عمل طے ہوگا ۔