ہفتہ, جولائی ۵, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

کشمیر کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری اور ہلکی بارشیں

اگلے 24گھنٹو ں کے دوران بر و باراں کی پیش گوئی پیر سے مہینے کے آخر تک وادی میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے :محکمہ موسمیات

by Srinagar Mail
23/11/2024
A A
6اپریل تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سرینگر//کے این ایس23٬نومبر وادی کشمیر میں سنیچر کے صبح سویرے سے ہی موسم خراب رہا ہے جس دوران پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں بونداباندی ہوئی تاہم محکمہ موسمیات نے اگلے24گھنٹوں کے دوران برف و باراں کی پیش گوئی کی ہے ۔انہوں نے مزید بتایا اس بیچ عام طور پر پیر رواں مہینے کے آخر تک موسم خشک رہنے کا ا مکان ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق کشمیر کے بالائی علاقوں میں کچھ مقامات پر ہفتہ کو ہلکی تازہ برفباری ہوئی، محکمہ موسمیات نے بتایا کم سے کم درجہ حرارت میں اضافے کے درمیان وادی میں موسم خرا ب رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے سیاحتی مقام سونمرگ اور گلمرگ کے بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ کپوارہ میں زوجیلا اور سادھنا ٹاپ سمیت اونچی علاقوں میں کچھ دیگر علاقوں میں ہلکی برفباری کی اطلاعات ہیں۔اس دوران وادی میں کچھ مقامات پر ہلکی بارش بھی ہوئی۔حکام نے بتایا کہ بادل چھائے رہنے کی وجہ سے کشمیر کے بیشتر مقامات پر کم از کم درجہ حرارت بشمول سری نگر جہاں جمعہ کو موسم کی سرد ترین رات کا تجربہ کیا تھا نقطہ انجماد سے اوپر جا پہنچا۔شہر میں کم سے کم 2.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو جمعہ کو منفی1.2 ڈگری سے بڑھ گیا۔قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ پہلگام میں 3.2 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ کپواڑہ میں 2.1 ڈگری درجہ حرارت درج کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برف وباراں کی پیش گوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 23 اور 24 نومبر کو شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری درج ہوسکتی ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 23 نومبر کو مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 24 نومبر کو بھی مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے اوراس دوران پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارشیں ہوسکتی ہیں تاہم سہہ پہر کے بعد موسم میں بہتری متوقع ہے۔ترجمان نے بتایا کہ بعد ازاں وادی میں 25 نومبر سے 30نومبر تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ 30 نومبر کی شام سے یکم دسمبر کی سہہ پہر تک ایک بار پھر پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ وادی میں 23 اور 24 نومبر کو شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری درج ہوسکتی ہے۔انہوں نے سیاحوں، ٹرانسپورٹروں اور ٹریکرز سے ٹریفک ایڈوائزری پر چلنے کا مشورہ دیا ہے۔جنوبی کشمیر کے کوکرناگ میں رات کا درجہ حرارت 2.4 ڈگری سیلسیس رہا۔محکمہ موسمیات نے ہفتے کے روز کشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش یا برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔اتوار کے روز، بالائی علاقوں میں الگ تھلگ مقامات پر ہلکی بارش یا برفباری کا امکان ہے جبکہ اس کے بعد مہینے کے آخر تک موسم بنیادی طور پر خشک رہے گا۔جہاں1 دسمبر کو اونچے علاقوں میں کافی وسیع مقامات پر ہلکی بارش یا برفباری کے امکانات ہیں، وہیں 2سے 5دسمبر کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

مہا فتح ترقی کی جیت، جھارکھنڈ میں جے ایم ایم اتحاد کو مبارکباد:وزیر اعظم نرندر مودی

Next Post

وزیر اعلیٰ نے انڈیا انٹر نیشنل ٹریڈ فئیر نئی دہلی میں جے اینڈ کے ڈے کا افتتاح کیا

Related Posts

صدردی اِنسٹی چیوٹ آف چارٹرڈ اکاو¿نٹنٹس آف اِنڈیا (آئی سی اے آئی) سی اے چرن جوت سنگھ نندا نے آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی۔

صدردی اِنسٹی چیوٹ آف چارٹرڈ اکاو¿نٹنٹس آف اِنڈیا (آئی سی اے آئی) سی اے چرن جوت سنگھ نندا نے آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی۔

وزیر اعلیٰ نے کشمیرمیں پینے کے پانی کی فراہمی کو مضبوط بنانے کیلئے پانی کے ٹینکروں کے بیڑے کو ہری جھنڈی دِکھاکر روانہ کیا

وزیر اعلیٰ نے کشمیرمیں پینے کے پانی کی فراہمی کو مضبوط بنانے کیلئے پانی کے ٹینکروں کے بیڑے کو ہری جھنڈی دِکھاکر روانہ کیا

عمر عبداللہ نے سکمز کا دورہ کیااور محبوبہ مفتی کی والدہ کی عیادت کی

شدید گرمی اور گرمائی چھٹیاں، کوکرناگ میں سیلانیوں کابھارش رش

شدید گرمی اور گرمائی چھٹیاں، کوکرناگ میں سیلانیوں کابھارش رش

چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹری جموںکے ایک وفد نے اس کے صدر ارون گپتا کی قیادت میں آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی

چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹری جموںکے ایک وفد نے اس کے صدر ارون گپتا کی قیادت میں آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی

سکینہ اِیتو نے جی ڈِی سی پلوامہ میں نیٹ کے کامیاب طلبائ،دسویں اور بارہویں جماعت کے ہونہار طلبا¿ کو مُبارک باد دی

سکینہ اِیتو نے جی ڈِی سی پلوامہ میں نیٹ کے کامیاب طلبائ،دسویں اور بارہویں جماعت کے ہونہار طلبا¿ کو مُبارک باد دی

Next Post
وزیر اعلیٰ نے انڈیا انٹر نیشنل ٹریڈ فئیر نئی دہلی میں جے اینڈ کے ڈے کا افتتاح کیا

وزیر اعلیٰ نے انڈیا انٹر نیشنل ٹریڈ فئیر نئی دہلی میں جے اینڈ کے ڈے کا افتتاح کیا

ترال پرائمر لیگ کو شالی درمن ترال نے اپنے نام کیا

ترال پرائمر لیگ کو شالی درمن ترال نے اپنے نام کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے آل جموںوکشمیر سد گوروکبیر سبھا کے زیر اہتمام ” ستسنگ سماگم “ میں شرکت کی

لیفٹیننٹ گورنر نے آل جموںوکشمیر سد گوروکبیر سبھا کے زیر اہتمام ” ستسنگ سماگم “ میں شرکت کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail