سرینگر 10دسمبر// سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، سری نگر میں پولیس نے منشیات کی غیر قانونی تجارت سے حاصل کی گئی گاڑی کو ضبط کر لیا۔سری نگر پولیس نے دو منشیات فروش آصف احمد شیخ اور عارف احمد شیخ، ساکنان بابا پورہ برتھانہ کے رہائشیوں سے گاڑی جس کی رجسٹریشن نمبر JK01J-7081 کوضبط کیا ہے۔ دونوں ملزمین کو ایف آئی آر نمبر 136/2024 کے تحت 8/20 این ڈی پی ایس ایکٹ تھا نہ پاریمپورہ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور جرم میں استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔ کیس کی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ یہ گاڑی ان ملزمان کی جانب سے منشیات کی غیر قانونی تجارت سے حاصل کی گئی تھی۔ گاڑی کی ضبطی این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 68 کے تحت کی گئی ہے۔جموں و کشمیر پولیس منشیات کی لعنت کو ختم کرنے اور منشیات کی اسمگلنگ کو سپورٹ کرنے والے انفراسٹرکچر کو ختم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات یا کسی دوسرے جرائم سے متعلق معلومات قریبی پولیس اسٹیبلشمنٹ کو دیں یا 112 پر ڈائل کریں۔ عوام الناس سے گزارش ہے کہ معاشرے سے منشیات کی لعنت کو روکنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ ہم کمیونٹی ممبران کو یقین دلاتے ہیں کہ پولیس قانون کے مطابق مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔