سری نگر/20دسمبر2024ئ حکومت نے کشمیر کے مشہور ہینڈی کرافٹ وہینڈی لوم سیکٹر کے مفادات کے تحفظ کی یقین دِہانی کی ہے جو ورثہ دستکاری سے وابستہ لاکھوں کاریگروں کے ذریعہ معاش سے براہ راست منسلک ہے۔
ایک سرکاری ترجمان نے جی ایس ٹی کونسل کی آئندہ میٹنگ میں ٹیکس سلیب کی مجوزہ نظر ثانی کے سلسلے میں میڈیا کے ایک حصے میں شائع ہونے والی کچھ رِپورٹوں کا جواب دیتے ہوئے آج واضح کیا کہ جموںوکشمیر یو ٹی حکومت نے پہلے ہی اِس معاملے کو مرکزی وزارتِ صنعت و حرفت کے ساتھ اُٹھایا ہے اور اِس میں جی ایس ٹی کی شرح کے ڈھانچے کو موجودہ 12 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کرنے کی درخواست کی ہے۔اِس میں 1000 روپے سے زیادہ قیمت کے شال بھی شامل ہیں جس کا مقصد کاریگروں سے چلنے والی اِس صنعت پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنا اور مارکیٹ ایبلٹی کو سپورٹ کرنا ہے۔