سید اعجاز
ترال//سب ضلع ترال کے قصبے سمیت مختلف علاقوں میں موجود ہر ایک قدرتی چشمہ پینے کا صاف شفاف پانی فراہم کر کے لوگوں کی پیاس بجاتے تھے تاہم ان چشموںکی بہتر انداز میں دیکھ ریکھ نہ کرنے اور چند خود غرض عناصر کی جانب سے انہیں تباہ کرنے کے علاوہ کسی بھی محکمے کی جانب سے ان کو ہاتھ میں نہ لینے کے باعث بیشترچشمے ختم ہونے کے قریب ہے یا ختم ہوئے ہیں جس کی وجہ سے عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔ مقامی لوگوں نے بتایا ترال بازار میں متعدد قدرتی چشمے میں موجود تھے جن میں اب فقط چند ایک باقی رہ گئے جن
میں بٹہ ناگ کے قریب 3قدرتی چشمے موجود ہیں جن کی چند سال پہلے سرکار کی جانب ست دیوار بندی کی گئی ہے تاہم 3میں سے 2چشموں کا پانی غلاظت کی وجہ سے رُک گیا ہے جس کی وجہ سے پانی ناصاف ہوا ہے۔مقامی لوگوں نے بتایااگر دونوں چشموں سے خارج ہونے والے پانی کو بلاک نہر کو تعمیر یا صاف کیا جاتا تو یہ چشمے پینے کے ساتھ سنچائی کے لئے بڑے مقدار میں پانی فراہم کر سکتا ہے ۔لوگوں نے بتایا قصبے میں کئی اہم چشموں گزشتہ چند سالوں کے دوران ختم کیا گیا ہے جن کو بچانے یا بحالی کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے ۔سب ضلع کے مختلف گاوں دیہات سے تعلق رکھنے لوگوں نے بتایا قصبے کے ساتھ ساتھ یہاں کے گاﺅں دیہات میں بھی سرکار کی عدم توجہی کی وجہ سے چشموں کو ختم کیا ہے ۔لوگوں نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے پورے سب ضلع میں چشموں کی بحالی ،صفائی کے علاوہ جن لوگوں نے چشموں پرقبضہ جمایا ہے ان کو بھی باز یاب کیا جائے ۔