منگل, دسمبر ۲۳, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

لیفٹیننٹ گورنر نے حید ر آباد میں ساﺅتھ اِنڈیا بی ایچ یوایلومنی طلباءکے سیشن سے خطاب کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے بنارس ہندو یونیورسٹی کے یوم تاسیس پر مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا

by Srinagar Mail
02/02/2025
A A
لیفٹیننٹ گورنر نے حید ر آباد میں ساﺅتھ اِنڈیا بی ایچ یوایلومنی طلباءکے سیشن سے خطاب کیا

Oplus_131072

Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

حیدر آباد/02فروری2025ئلیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے آج آئی آئی سی ٹی آڈیٹوریم حیدرآباد میں ساو¿تھ اِنڈیا بی ایچ یو ایلومنی سیشن سے خطاب کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں نے بنارس ہندو یونیورسٹی کے یوم تاسیس کے موقعے پر مُبارک باد پیش کی۔اُنہوںنے کہا کہ بی ایچ یو ایلومنی طلباءکا سیشن مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ کے نظریہ¿ اور کمیونٹی کی مو¿ثر تعمیر کے لئے مشترکہ عزم کو تقویت دیتی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،”مہامنا کانظریہ¿ ایک ایسی یونیورسٹی بنانا تھا جو ایک نئے ہندوستان کی تعمیر کرے گی۔ بی ایچ یو نے کامیابی سے اَپنا خواب پورا کیا۔ اس نے نہ صرف ہمارے بنیادی نظریات، روایات اور اَقدار کو محفوظ رکھا ہے بلکہ پورے تعلیمی نظام کو تبدیل کرکے ملک کی تقدیر کو بھی تشکیل دیا ہے۔“اُنہوں نے کہا کہ بنارس ہندو یونیورسٹی نے 1916 میں اپنی بنیاد رکھنے کے بعد تحریک آزادی کے جذبے کو پروان چڑھایا اور لوگوں میں شعور بیدار کرنے میںکلیدی رول اَدا کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد کے دور میں یہ سماجی، اِقتصادی اور صنعتی تبدیلی کا محرک بن گیا اوراس نے ایک مضبوط قوم کی تعمیر میں گرانقدر کردار اَدا کیا۔منوج سِنہا نے کہا کہ مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ کے تین بنیادی مقاصد مبنی ہندوستان کو آزاد کرانے ، ترقی یافتہ ہندوستان کے لئے صنعتوں کی تعمیر نو اور نوجوانوں کو ملک کے روشن مستقبل کے لئے بہترین تعلیمی نظام کے ساتھ تیار کرنے پر مبنی نظریات نے جدید اور خود کفیل ہندوستان کی بنیاد رکھی۔مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ نے ہمیشہ کہا کہ ہندوستان کو معاشی بااِختیاری اور ثقافتی روشن خیالی کی ضرورت ہے اور اِسی لئے اُنہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ بی ایچ یو علم ، ثقافت ، حب الوطنی کا سنگم ہو۔ بی ایچ یو کو ہمیشہ انقلابی خیالات کی افزائش گاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا جس نے خود انحصاری کی طرف ہندوستان کے سفر کی رہنمائی کی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے ملک کی ترقی میں بنارس ہندو یونیورسٹی کے رول پر روشنی ڈالی جیسا کہ امرت مہااُتسو کے دوران تیار کردہ مونوگراف میں ذکر کیا گیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ مونوگراف میں صحیح کہا گیا ہے کہ بی ایچ یو کے طلبا¿ محض سکالر نہیں ہیں۔ وہ تبدیلی کے ایجنٹ تھے۔مونوگراف میں کہا گیا تھا،”بی ایچ یو ہندوستان کی اِقتصادی ترقی کی کوششوں میں ایک اہم شراکت دار کے طور پر اُبھرا ہے۔ بی ایچ یو انقلابی خیالات کی افزائش گاہ بن گیا جس نے اَپنے طلبا¿میں حب الوطنی اور سرگرمی کا احساس پیدا کیا جن میں سے اَکثرہندوستان کی آزادی کی لڑائی میں نمایاں شخصیات بن گئے۔بی ایچ یو نے نہ صرف ہندوستانی خواتین کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے بلکہ اس نے جابر نوآبادیاتی حکومت کا مقابلہ کرتے ہوئے انہیں مستقبل کے رہنما ، کامیابیاں اور مفکر بننے کے لئے پروان چڑھایا ہے۔ ملک کے تئیں اَپنی وابستگی سے بی ایچ یو کا جذبہ نوآبادیاتی مخالف تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گا اور آنے والی نسلوں میں ہمیشہ تحریک کی شمع روشن کرے گا۔ اس میں ان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ عظمت کے لئے مسلسل جدوجہد کریں اور آزادی، اتحاد اور ترقی کی اقدار کو برقرار رکھیں۔
اُنہوں نے بسنت پنچمی اور سرسوتی پوجا کے پر مسرت موقعہ پر سب کو دلی مُبارک باد پیش کی

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

ترال کے آب حیات جیساپانی فراہم کرنے والے قدرتی چشمے کوڑے دان میں تبدیل

Next Post

ستیش شرما نے سونہ مرگ میں پہلے سکیئنگ ٹریننگ پروگرام کا اِفتتاح کیا

Related Posts

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے  سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

Next Post
ستیش شرما نے سونہ مرگ میں پہلے سکیئنگ ٹریننگ پروگرام کا اِفتتاح کیا

ستیش شرما نے سونہ مرگ میں پہلے سکیئنگ ٹریننگ پروگرام کا اِفتتاح کیا

ایک پُر اَمن اور مطمئن زندگی گزارنے کیلئے بزرگوں اور سنتوں کی تعلیمات پر عمل کریں۔ نائب وزیرا علیٰ

ایک پُر اَمن اور مطمئن زندگی گزارنے کیلئے بزرگوں اور سنتوں کی تعلیمات پر عمل کریں۔ نائب وزیرا علیٰ

 وزیراعظم  مودی  کی قیادت میں بھارت  کی بایو اکانومی 10 سے 130  بلین ڈالرتک بڑھ گئی۔   ڈاکٹر جتیندر سنگھ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail