سید اعجاز
ترال//آڈہ پتھری گوجر بستی ماحچھہامہ ترال کے نوجوانوں نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی بستی میں کھیل کا میدان تعمیر کیا جائے ۔انہوں نے بتایا ہر علاقے میں کھیل کے میدان تعمیر کئے گئے ہیں لیکن ان کی بستی میں کوئی بھی میدان دور دور تک موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے نوجوان یہاںایک نالے میں اپنا شوق پورا کرتے ہیں انہوں نے بتایا یہاں پتھر موجود ہونے کی وجہ سے اکثر کھلاڑیوں کو چھوٹ لگتے ہیں اور زکمی ہوتے ہیں ۔انہوں نے محکمہ سپورٹس کونسل،دہی ترقی ممبر اسمبلی ترال اور ڈپٹی کمشنر پلوامہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔ان نوجوانوں کے والدین نے بھی بتایا کہ ہم کوش ہیں کہ ان کے بچے کھیل کود میں فضول وقت کو صرف کرتے ہیں لیکن اکثر اوقات کے دوران بچے یہاں پتھروں سے ٹکرانے کی وجہ سے زخمی ہوجاتے ہیں۔








