سرینگر / ایک تازہ ترین پیشرفت میں، جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے 30 اپریل 2025 تک 12ویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کرنے کا امکان ہے۔اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (SED) کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ وزیر تعلیم نے بورڑ آف سکول ایجوکیشن کے لیے اپریل کے آخر تک 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کرنے کی آخری تاریخ مقرر کی ہے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق انہوں نے بتایا بورڑسے موصول ہونے والی تازہ ترین صورتحال کے مطابق، بورڈ حکام نے 12ویں جماعت کے نتائج کو ترجیح دی ہے اور 95 فیصد امکانات ہیں کہ نتیجہ 30 اپریل تک اعلان کر دیا جائے گا۔ اگر معاملات ٹھیک رہے تو نتیجہ دو دن پہلے اعلان کر دیا جائے گا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ بورڑ آف سکول ایجوکیشن30 اپریل تک 12ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کرے گا، 10ویں جماعت کے نتائج اس کے بعد ہی منظر عام پر لائیں جائیں گے ۔عہدیدار نے کہا کہ 12ویں جماعت کے نتائج کو ترجیح دی گئی ہے کیونکہ باہر جانے والے طلباءکو اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلہ لینا ہوگا۔دسویں جماعت کے نتائج کے اعلان کا عمل ساتھ ساتھ جاری ہے۔ 10ویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان 12ویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کے فوراً بعد کیا جائے گا۔اہلکار نے بتایا کہ 12ویں جماعت کے امتحان کے سوالیہ پرچوں کی جانچ 14 اپریل 2025 کو مکمل ہوئی تھی جس کے بعد نتیجہ کمپیوٹنگ کے عمل کے لیے بھیج دیا گیا تھا۔دسویں جماعت کے طلباءکے سوالیہ پرچوں کی جانچ اتوار تک مکمل ہونے کی امید ہے۔ دسویں جماعت کے طلباءکے لیے مکمل کی گئی جانچ کا حصہ بھی کمپیوٹنگ ایجنسی کو بھیج دیا گیا ہے۔ یہ عمل ایک ساتھ جاری ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ نتائج کا اعلان وقت پر کیا جائے،” اہلکار نے کہا۔عہدیدار نے مزید کہا کہ جے کے بی او ایس ای سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گیارہویں جماعت کے سوالیہ پرچوں کی 75فیصد جانچ بھی مکمل ہو چکی ہے۔”لیکن 11ویں جماعت کے نتائج کا اعلان 12ویں اور 10ویں کے بعد کیا جائے گا۔ ہمیں 11ویں جماعت کے لیے جلدی نہیں ہے،قبل ازیں وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے JKBOSE کی میٹنگ بلائی اور نتائج کے اعلان کے لیے ایک آخری تاریخ مقرر کی۔عہدیدار نے کہا، "بورڈ کے اہلکار تینوں کلاسوں کے نتائج کو مقررہ وقت میں حکومت کی طرف سے مقررہ تاریخ کو پورا کرنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر کے ہارڈ اور سافٹ زون والے علاقوں میں 355963 طلبائ- 317136 سافٹ زون اور 38827 طلباء10ویں، 11ویں اور 12ویں کلاس کے سالانہ امتحان کے لیے رجسٹرڈ ہوئے۔