سرینگر //23اپریل . قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور بی جے پی کے سینئر لیڈر سنیل شرما نے بدھ کو کہا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے ذمہ داروں کو بخشا نہیں جائے گا اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق پولیس کنٹرول روم (پی سی آر) سری نگر کے باہر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے شرما نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کے مطابق کہا کہ وزیر اعظم مودی اس واقعہ کے پیش نظر اپنا غیر ملکی دورہ مختصر کرکے ہندوستان واپس آگئے ہیں۔شرما نے کہا، "یہ حملہ انتہائی ظالمانہ کارروائی ہے۔ جو لوگ ملوث ہیں یا حملہ آوروں کی حمایت کرتے ہیں انہیں سزا دی جائے گی۔ کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا،” شرما نے کہا۔انہوں نے مزید کہا کہ معصوم لوگوں کو قتل کرنے والوں نے انسانیت کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "وہ صرف امن کے دشمن نہیں ہیں بلکہ بنی نوع انسان کے دشمن ہیں۔ ہم ان کا پیچھا کریں گے اور انہیں ایک ایک کر کے ختم کر دیں گے۔”انہوں نے یہ بھی کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ پاکستان اور دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے لوگ پاکستان کے خلاف پورے خطے میں احتجاج کر رہے ہیں اس سے ان کے غصے اور عزم کا پتہ چلتا ہے۔ اس سے ہماری سکیورٹی فورسز کے حوصلے بلند ہوں گے۔ عوام ایسے حملہ آوروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کو یقینی بنانے کے لیے فورسز کی حمایت اور ساتھ کھڑے ہوں گے۔