جموں/29مئی2025ئجموں و کشمیراور لداخ ہائی کورٹ کے جموں وِنگ میں آج چیف جسٹس کے کورٹ روم میں ایک فُل کورٹ ریفرنس منعقد ہوا جس میں ممتاز قانونی شخصیات، سینئر وکلا¿ اشوک وِجے گپتا اور پریم سروپ دتہ، ایڈوکیٹ رمیش چندر اروڑہ اور وِنود کمار بخشی کے اِنتقال پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا گیا۔چیف جسٹس، جسٹس ارون پلی نے تعزیتی خطاب میں مرحومین کی قانونی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قانون سے وابستگی، محنت اور عدلیہ کے لئے لگن نے قانونی کمیونٹی پر گہرے اورانمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ چیف جسٹس اور ہائی کورٹ کے دیگر ججوں نے مرحومین کی اَرواح کے دائمی سکون اور لواحقین کے سوگوار اَفراد کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت کے لئے دعا کی۔ اِس موقعہ پر سینئر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور صدرجموں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی تعزیتی خطابات میں مرحوم سینئر ایڈووکیٹس اشوک وِجے گپتا اور پریم سروپ دتہ، رمیش چندر اروڑا اور وِنود کمار بخشی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ مرحوم وکلا¿نے عدل و اِنصاف کی خدمت دیانتداری، اخلاص اور خلوص نیت سے کی۔ ان کا قانونی علم اور عوام کے حقوق کے لئے عزم ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔