آسام گوہاٹی کی سیلف ڈیفنس اِنسٹرکٹر اشمیتا پال نے آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی ۔
اشمیتا پال ”بیٹی بچاو¿، بیٹی پڑھاو¿“ مہم کو فروغ دینے کے لئے گوہاٹی سے کشمیر اور کنیاکماری تک اکیلے دو پہیہ سفر پر ہیں ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اشمیتا پال کو اس بامقصدسفر پرمُبارک باد دی اور ان کے متاثر کن سفر کے لئے نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے ”بیٹی بچاو¿، بیٹی پڑھاو¿“مہم کے تحت لڑکیوں کی تعلیم اور بااِختیار بنانے کے لئے ان کی لگن اور کوششوں کو سراہا۔






