بدھ, جون ۲۵, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home کاروبار

جموںوکشمیر بینک ہر مشکل میں صارفین کے ساتھ کھڑا رہا ، ہمارا عزم طویل مدتی ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او

ہم یہاں پیدا ہوئے ہمارا رشتہ صرف مالیاتی نہیں جذباتی اور تاریخی بھی

by Srinagar Mail
02/06/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سرینگر /پائیدار ترقی،صارفین کے اعتماد، اور خدمات کی بہتری کے لئے جموںو کشمیر بینک اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا کر صارفین کی سہولیات کےلئے بڑے پیمانے پر اقدامات اٹھارہا ہے۔ہم یہاں پیدا ہوئے ہیں ہم آپ کے ساتھ پروان بڑھے ہوئے ہیں ،ہمارا رشتہ صرف مالیاتی نہیں جذباتی اور تاریخی ہے،ہم مل کر ایک مضبوط مستقبل بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔جے اینڈ کے بینک ہر مشکل میں صارفین کے ساتھ کھڑا رہا ہے, ہم قلیل مدتی منافع کے پیچھے نہیں بلکہ ہمارا عزم طویل مدتی ہے۔کسی دوسرے بینک کے ساتھ انضمام کی افواہیں حقیقت پر مبنی نہیں ہے، "جے اینڈ کے بینک ایک مضبوط اور منافع بخش بینک ہے اور ایسی افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔میں نے ذاتی طور پر لیفٹیننٹ گورنر، آر بی آئی کی قیادت، اور نئی دہلی میں ڈیپارٹمنٹ آف فنانشل سروسز سے بات کی ہے تاہم ایسی کوئی تجویز نہیں ہے۔ان باتوں کا اظہار جموں و کشمیر بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای اوامیتوا چٹرجی نے کے این ایس میڈیا گروپ کے چیرمین محمد اسلم بٹ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو کے دوران کیا۔انٹریو کے دوران انہوں نے بینک کی حالیہ منافع کی لہر،اسٹریٹجک ترجیحات، اور عوامی اعتماد کی بحالی کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر، اور لداخ میں مالیاتی خدمات کو وسعت دینے کی کوششوں پر تفصیل سے بات کی۔ مسٹر چٹرجی جنہوں نے 30 دسمبر 2024کو جموں و کشمیر بینک میں ایم ڈی اینڈ سی ای او کا عہدہ سنبھالا نے گزشتہ چند مہینوں میں بینک کی مضبوط مالی کارکردگی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ اندرونی نظام، اسٹریٹجک ہم آہنگی، اور بینک نظام کو مستحکم بنانے میں بڑے پیمانے پر اقدامات اٹھائے۔انہوں نے کہا کہ سہ ماہیوں سے بینک صحیح سمت میں گامزن ہے۔ ہمارے اندرونی نظام میں نمایاں بہتری آئی ہے، جس سے نامیاتی اور مستحکم ترقی ممکن ہوئی ہے جبکہ انہوں نے کہا کہ ماضی کے چیلنجز کے باوجود، جے اینڈ کے بینک نے ہمیشہ نمایاں کارکردگی دکھائی ہے، اور اب ہم مستحکم ماحول میں اور بھی مضبوط نتائج دے رہے ہیں۔”بینک کے سی ای او نے زور دیا کہ جے اینڈ کے بینک کا فوکس بنیادی بینکنگ سرگرمیوں کے علاو¿ہ ڈپازٹس جمع کرنے، ذمہ داری سے قرض فراہم کرنے، اور سٹیک ہولڈرز کے لیے مضبوط منافع کو یقینی بنانے پر ہے۔انہوں نے کہا کہ لداخ اور دیگر علاقوں میں بینک کی موجودگی مقامی معیشتوں، خاص طور پر سیاحت اور زراعت سے گہرے طور پر منسلک ہے۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا سے تین دہائیوں سے زائد کا تجربہ لانے والے چٹرجی نے کہا کہ وہ جے اینڈ کے بینک کے آپریشنز میں بھارت کے سب سے بڑے پبلک سیکٹر بینک کے بہترین طریقوں کو شامل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ "جے اینڈ کے بینک میں اعلی ترین صلاحیتیں موجود ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہماری علاقائی شناخت ہے، لیکن ہم 20 دیگر ریاستوں اور یونین ٹیریٹریز میں اپنی موجودگی کو بروئے کار لا کر قومی مواقع کی تلاش کر رہے ہیں اور ہمارا مقصد اپنے منفرد صارفین کے لئے ثابت شدہ ماڈلز کو اپنانا ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر جموں و کشمیر بینک مسٹر چٹرجی نے زراعت، باغبانی، سیاحت، اور مائیکرو انٹرپرائزز جیسے اہم شعبوں کی حمایت پر بھی زور دیا اور انہوں نے جے اینڈ کے بینک کو معاشی سہولت کار کے طور پر پیش کیا جو یونین ٹیریٹری حکومت کے ساتھ مل کر خطے کے مالیاتی نظام کو مضبوط کرنے کے لئے کام کر رہا ہے۔عملے کی کمی کے بارے میں خدشات کے جواب میں، چٹرجی نے کہا کہ بینک کے پاس فی الوقت صنعت کے معیار کے مقابلے میں فی برانچ عملے کی تعداد اوسط سے زیادہ ہے اور اگرچہ فوری طور پر بڑے پیمانے پر بھرتی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، لیکن ضرورت کے مطابق خصوصی بھرتی پر غور کیا جا سکتا ہے جبکہ انہوں نے کہا کہ "ہمارا فوکس وسائل، کارکردگی، اور ہوشیار تخصیص پر ہے۔” نجی بینکوں سے مقابلے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں چٹرجی نے کہا کہ جے اینڈ کے بینک کا اپنا ایک تواریخی پس منظر ہے،صارفین کے ساتھ گہرے تعلقات، اور طویل مدتی خدمت کا عزم اسے مسابقتی برتری دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ”کئی نجی بینک آئے اور چلے گئے لیکن جے اینڈ کے بینک ہر مشکل اور خوشی میں اپنے صارفین کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور یہ واضح ہے کہ کہ ہم قلیل مدتی منافع کے پیچھے نہیں بھاگ رہے جبکہ ہمارا عزم طویل مدتی ہے۔” بینک کے ایم ڈی نے "گھر واپسی مہم” کا بھی ذکر کیا جس کا مقصد سابقہ صارفین سے دوبارہ رابطہ قائم کرنے کے لئے مسابقتی شرحیں، بہتر خدمات، اور احترام آمیز رویہ پیش کرنا ہے۔انہوں نے صارفین کے ساتھ معاملات میں شفافیت کی اہمیت پر زور دیا، خاص طور پر اکاو¿نٹ چارجز کے حوالے سے اور کہا کہ بینک مقامی زبانوں میں آگاہی پروگراموں کے ذریعے صارفین کی تعلیم کو بڑھا رہا ہے۔ کسی دوسرے بینک کے ساتھ انضمام کی افواہوں پر ایک سوال کے جواب میں چٹرجی نے واضح طور پر ان افواہوں کو مسترد کیا اور کہا کہ "جے اینڈ کے بینک ایک مضبوط اور منافع بخش بینک ہے اور ایسی افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ میں نے ذاتی طور پر لیفٹیننٹ گورنر، آر بی آئی کی اعلی قیادت، اور نئی دہلی میں ڈیپارٹمنٹ آف فنانشل سروسز سے بات کی ہے تاہم ایسی کوئی تجویز نہیں ہے۔جے اینڈ کے بینک اپنی مضبوط شناخت اور اسٹریٹجک اہمیت کے ساتھ ایک آزاد ادارے کے طور پر جاری رہے گا۔”چٹرجی نے اس بات کی تصدیق کی کہ بینک شیئر ہولڈرز کے لیے فی شیئر 215 فیصد ڈیویڈنڈ برقرار رکھے گا، جو اس کی مستحکم مالی کارکردگی کی عکاسی کرتا ہے۔ ٹکنالوجی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید اور دیوالی جیسے مصروف اوقات میں ہموار ڈیجیٹل خدمات کو یقینی بنانے کے لئے پورے سسٹم کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔عملے کے نامناسب رویے اور قرض کی منظوری میں تاخیر کی شکایات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں چٹرجی نے کہا کہ اس کے لئے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے اور قرض کے عمل کو آسان بنانے اور دستی کاغذی کارروائی کو کم کرنے کے لئے نئے ڈیجیٹل نظام متعارف کیے جارہے ہیں جبکہ انہوں نے کہا کہ بینک دور دراز علاقوں میں مالیاتی رسائی کو وسعت دینے کے لیے 900 بزنس کوریسپونڈنٹ (بی سی) پوائنٹس کھولنے جارہا ہے اور جہاں برانچ انفراسٹرکچر ممکن نہیں وہاں موبائل بینکنگ حل تلاش کرنے پر بھی کام کیا جارہا ہے۔صارفین کے نام پیغام میں بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او مسٹر چٹرجی نے کہا کہ "جے اینڈ کے بینک آپ کا بینک ہے،ہم یہاں پیدا ہوئے، ہم آپ کے ساتھ پروان چڑھے ہیں اور آپ کے اعتماد کی بدولت ہم موجود ہیں جبکہ ہمارا رشتہ صرف مالیاتی نہیں بلکہ یہ جذباتی اور تاریخی ہے اور ہم آپ کے ساتھ کھڑے رہنے،اپنے وعدوں کو پورا کرنے اور مل کر ایک مضبوط مستقبل بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔”

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

Next Post

محبوبہ مفتی لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ ملاقی ،مختلف نوعیت کے کئی اہم مسائل اٹھائے :محبوبہ مفتی

Related Posts

‘سکاسٹ کشمیر کی جانب سے "وکست کرشی سنکلپ ابھیان” کے سلسلے میں پریس کانفرنس کا انعقاد

‘سکاسٹ کشمیر کی جانب سے "وکست کرشی سنکلپ ابھیان” کے سلسلے میں پریس کانفرنس کا انعقاد

صورتحال کچھ بھی ہو، جموں و کشمیر میں بینکنگ خدمات جاری رہیں گی: ایم ڈی

سیکرٹری نے دیہی ترقی و پنچایتی راج کی کارکردگی کا جائزہ لیا

سیکرٹری نے دیہی ترقی و پنچایتی راج کی کارکردگی کا جائزہ لیا

حکومت کارسوئی گیس کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان،صارفین کا اظہار اطمنان

عام آدمی پر مہنگائی کا بڑا تمانچہ, ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ

ہیرانگر کو آر ٹی سی اضافی بس سروس چلائی جائے گی ۔ ستیش شرما

جموں وکشمیر ملک گیر ”واٹر شیڈ یاترا“ میں شامل ہوگا

جموں وکشمیر ملک گیر ”واٹر شیڈ یاترا“ میں شامل ہوگا

Next Post

محبوبہ مفتی لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ ملاقی ،مختلف نوعیت کے کئی اہم مسائل اٹھائے :محبوبہ مفتی

امرناتھ یاترا کے لئے جموں میں تیاریاں بڑے پیمانے پر جاری

ممبر اسمبلی رفیق احمد نائیک نے اسمبلی میں سیٹلمنٹ کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا

ممبر اسمبلی ترال رفیق احمد نائک کا عرس شاہمدان پر مبارکباد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail