سری نگر :۲۱،جون: : وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ نے پاور، ہاو ¿سنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر منوہر لال کھٹر کےساتھ پاﺅرڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور مکانات وشہری ترقی سے متعلق پروجیکٹوں کی جائزہ میٹنگوں کی صدارت کی۔ میٹنگوں میں جموں و کشمیر کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے اصلاحات کو آگے بڑھانے، خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے اور تیز رفتاری سے چلنے والے کلیدی منصوبوں پر زور دیا گیا۔جے کے این ایس کے مطابق مرکزی وزیربرائے مکانات اور شہری امور منوہر لال کھٹر اور وزیر اعلی عمر عبداللہ نے سری نگر میں جموں و کشمیر کے بجلی اور ہاو ¿سنگ پروجیکٹوں سے متعلق ایک میٹنگ کی۔ میٹنگ کے بعد مرکزی وزیر منوہر لال کھٹر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجلی اور ہاو ¿سنگ اور شہری امور دونوں محکموں میں کافی کام ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں بھی کسی قسم کے مسائل ہیں، انہیں مرکزی حکومت کے نوٹس میں لایا گیا ہے۔ مرکزی وزیر نے گزشتہ چند مہینوں میں بجلی کے شعبے میں جموں و کشمیر کی ترقی کی ستائش کی اور کہا کہ ریاست بجلی کے شعبے میں اور اسمارٹ میٹر اور پری پیڈ اسمارٹ میٹر رکھنے کے میدان میں دوسری ریاستوں سے آگے نکل گئی ہے۔ منوہر لال کھٹر نے نامہ نگاروں کو بتایاکہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ دونوں محکموں (بجلی اور ہاو ¿سنگ اور شہری امور) میں کافی کام ہو رہا ہے اور جہاں بھی کچھ مسائل ہیں، انہوں نے انہیں مرکزی حکومت کے نوٹس میں لایا ہے اور اگر یہاں کوئی مسائل ہیں تو ہم نے انہیں ان کے نوٹس میں لایا ہے، ہم انہیں آسانی سے آگے بڑھائیں گے۔انہوں نے مزیدکہاکہ گزشتہ برسوں میں جموں و کشمیر کے محکمہ بجلی میں بہت کام ہوا ہے اور جموں وکشمیر کے دیگرریاستوں سے آگے نکل گیاہے۔ خاص طور پر کچھ چیزوں میں، جیسے سمارٹ میٹر اور پری پیڈ اسمارٹ میٹر، دیگر تمام ریاستیں ان مضامین میں بہت پیچھے ہیں، لیکن جموں و کشمیر کی کامیابی بہت زیادہ ہے ۔اس دوران جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے میٹنگ میں ہونے والی بات چیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ انہیں مرکزی حکومت سے کچھ توقعات ہیں۔عمر عبداللہ نے کہا کہ مرکزی حکومت نے کچھ تجاویز دی ہیں جن پر ریاستی حکومت کام کرے گی اور خامیوں کو دور کرے گی۔عمرعبداللہ کاکہناتھاکہ مرکزی وزیر نے آپ کو بتایا کہ میں نے بجلی کی وزارت اور ہاو ¿سنگ اور شہری ترقی کی وزارت دونوں میں، خاص طور پر مرکزی اسپانسر شدہ پروجیکٹوں اور اسکیموں کا جائزہ لیا ہے۔انہوںنے کہاکہ عام طور پر، دونوں میں ترقی ہے،اب، ہمیں مرکزی حکومت سے کچھ توقعات ہیں اور ان کا تذکرہ کیا گیا ہے، اور جو کوتاہیاں پائی گئی ہیں ان میں سے کچھ کو دور کرنے کےلئے تجاویز موصول ہوئی ہیں، اور ہم ان پر عمل کریں گے۔(ایجنسیاں)