ہفتہ, جولائی ۱۹, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

سرینگر میں 34.2ڈگری سیلشس کے ساتھ جھلسا دینے والی گرمی سے لوگوں کا حال بے حال

قاضی گنڈ میں 33.9، کپواڑہ میں 33اور کوکر ناگ میں 33.2ڈگری درج

by Srinagar Mail
12/06/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سرینگر /12جون / سی این آئی // ٹنل کے آر پار جھلسا دینے والی گرمی کے بیچ دن کا درجہ حرارت 34ڈگری عبور کر گیا ۔جمعرات کو ایک مرتبہ پھر لوگوں کو شدید گرمی سے کوئی راحت نہیںملی اور دن کا درجہ حرارت 34ڈگری پار کر گیا ۔اس دوران محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں مستقبل قریب میں بارشوں ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔سی این آئی کے مطابق جہاں ماہ جون میں درجہ حرارت میں اضافہ کے نتیجے میں پائی جانے والی شدید گرمی کی وجہ سے اہل وادی کیلئے رات دن تکلیف دہ ثابت ہو رہے ہیں وہیں گرمی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس کی ایک کڑی کے تحت سرینگر میں جمعرات کو سب سے گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا ۔جمعرات کو دن بھر شدید گرمی کی لہر جاری رہی جس دوران درجہ حرارت 34.2ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا جبکہ قاضی گنڈ میں دن کا درجہ حرارت 33.9سیلشس کے قریب درج کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ کپواڑہ میں دن کا درجہ حرارت 33ڈگری اور کوکرناگ میں 33.2ڈگری سیلشس رہا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جموں میں بھی گرمی کی شدید لہر جاری ہے اور 43.6ڈگری سیلشس ریکار ڈ کیا گیا ۔ محکمہ کے مطابق وادی کشمیر میں آئندہ چند دونوں میں موسم میں تبدیلی آنے کے امکانات نہیں ہے اور مجموعی طور پر موسم خشک ہی رہیگا ۔تاہم انہوں نے اس بات کے امکانات ظاہر کئے ہیں کہ گرمی کی شدت میں کمی آسکتی ہے ۔ادھر دن گرم ہونے کے ساتھ ہی مجموعی طور پر خشک موسم کی پیشینگوئی کے بیچ جموں و کشمیر کے بیشتر مقامات پر رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوا محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اگلے 24 گھنٹوں میں بنیادی طور پر خشک موسم کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ 12جون کسی ”بڑی تبدیلی“کی توقع نہیں تھی حالانکہ شام کی بارش کے امکان کو، اگرچہ کم ہے لیکن مکمل طور پر رد نہیں کیا جا سکتا۔ دریں اثنارات کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ کا رجحان جاری رہا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ کچھ دنوں تک شدید گرمی کی لہر برقرار رکھنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بیشتر اوقات گھروں میں رہنے کو ترجیح دیں جبکہ زیادہ سے زیادہ پانی پینے کیلئے استعمال کریں ۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمد نے بدھ کے روز جموں و کشمیر میں جاری گرم اور خشک حالات کی پیش گوئی کی ہے، اس ہفتے کے آخر میں راحت کا ایک مختصر سلسلہ متوقع ہے۔ڈائریکٹر ایم ای ٹی ڈاکٹر مختار احمد نے کہا”13جون تک عام طور پر گرم اور خشک موسم رہے گا۔ 14 سے 17 جون تک، کچھ جگہوں پر ہلکی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے ۔ “ محکمہ موسمیات کے سری نگر نے بھی ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں اگلے تین دنوں میں جموں و کشمیر کے کئی مقامات پر شدید گرمی کی وارننگ دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ وافر مقدار میں سیال کا استعمال کریں۔ گرمی کے زیادہ اوقات (دوپہر 12 بجے سے شام 4 بجے تک) کے دوران گھر کے اندر رہیں، اور سخت بیرونی سرگرمیوں سے گریز کریں۔ دریں اثنا، کسانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ باقاعدہ زرعی کام جاری رکھیں۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

احمد آباد میں ٹیک آف کے دوران ایئر انڈیا کا طیارہ گر تباہ،جہاز میں کل242افراد سوار تھے

Next Post

پنچائتوں کے فنڈس کو منتقل کرنے کا امکان ،ڈی ڈی سی ممبران کو تشویش

Related Posts

سازگار موسمی صورتحال کے بیچ امرناتھ یاترا2023بغیر خلل کے جاری

38روزہ سالانہ امرناتھ یاترا 2025:17دن مکمل

*اگنو نے داخلے اور ری-رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 جولائی 2025 تک بڑھا دی

*اگنو نے داخلے اور ری-رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 جولائی 2025 تک بڑھا دی

معیاری تعلیم اور اَساتذہ کی جوابدہی تعلیمی اِصلاحات کی بنیاد ہے۔ چیف سیکرٹری

معیاری تعلیم اور اَساتذہ کی جوابدہی تعلیمی اِصلاحات کی بنیاد ہے۔ چیف سیکرٹری

سکینہ اِیتو نے جموںوکشمیر میں سماگراہ شکھشا کے کام کاج کا جائز ہ لیا

محکمہ سکولی تعلیم جموںوکشمیر نے تعلیم کے نصاب میں سنسکرت شامل کرنے سے متعلق خبر کی تردیدکی

جموں و کشمیر کو دہشت گردی اور منشیات سے پاک بنانے کی ذمہ داری ہر شہری پر عائد ہ

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں میں سنت کمار شرما کی مونو گراف’ اِنڈس واٹر ٹریٹی۔ میررنگ دی فیکٹس“ کا اِجراکیا

پولیس کنٹرول روم سرینگر میں ڈی جی پی کی صدارت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

پولیس کنٹرول روم سرینگر میں ڈی جی پی کی صدارت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

Next Post
پنچائتوں کے فنڈس کو منتقل کرنے کا امکان ،ڈی ڈی سی ممبران کو تشویش

پنچائتوں کے فنڈس کو منتقل کرنے کا امکان ،ڈی ڈی سی ممبران کو تشویش

ترال مین قصبے کے ایک حصے میں پینے کے پانی کی قلت

ترال مین قصبے کے ایک حصے میں پینے کے پانی کی قلت

جموں و کشمیر میں بند 16سیاحتی مقامات کو2روز بعد کھول دیا جائے گا:ایل کی منوج سنہا

جموں و کشمیر میں بند 16سیاحتی مقامات کو2روز بعد کھول دیا جائے گا:ایل کی منوج سنہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail