سید اعجاز
سرینگر//وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے پیر کو کہا کہ کشمیر بھر کے تمام تعلیمی ادارے منگل کو گرمیوں کی تعطیلات کے بعد دوبارہ کھل جائیں گے۔اس دوران گرمیوں کے چھٹیوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔سکینہ ایتو نے کہا کہ تمام اضلاع کے میونسپل علاقوں کے تحت آنے والے اسکول، پرائمری سے لے کر 12ویں جماعت تک صبح 7:30 بجے سے 11:30 بجے تک کام کریں گے۔جبکہ دہی علاقوں میں 8بجے سے 12 بجے تک کام چلے گا۔اس دوران دونوں علاقوں میں ایک گھنٹے کی بریک کے بعد آن لائن کلاس ورک کا اہتمام کیا جائے گا۔۔۔۔۔







