سید اعجاز
سرینگر//جموں کے پونچھ علاقے میں مسلسل بارشوں کے دوران بنچ نامی علاقے میں ایک بھاری پتھر سکول عمارت پر گر آیا جس، کے نتیجے میں ایک طاکب علم جاں بحق جبکہ دیگر کئی زخمی ہوئے۔اس دوران اس واقعے کے بعدعلاقے میں خوف و ہراس کی لہر دوڈ گئی۔ادھر جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا اور وزیر اعلی عمر عبداللہ نے حادثے میں جانی نقصان شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبے کے ساتھ تعزیت اور یکجہتی کق اظہار کیا۔








