سری نگر/لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے ماتا ویشنو دیوی شرائین میں پیش آئے افسوسناک لینڈ سلائیڈ کے واقعے پر گہرے دُکھ کااِظہار کیا ہے جس میں ایک عقیدت مند کی جان چلی گئی اور چند دیگر زخمی ہو گئے۔لیفٹیننٹ گورنر مسلسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اُنہوں نے شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کو زخمی یاتریوں کو بہترین طبی نگہداشت اور مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ایکس ‘پر اَپنے پیغام میں کہا،” میں شری ماتا ویشنودیوی شرائین میں پیش آئے لینڈ سلائیڈنگ کے المناک پر واقعہ سے بہت غمزدہ ہوں جس میں ایک عقیدت مند کی جان چلی گئی۔ میں نے شرائین بورڈ کو ہدایت دی ہے کہ زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔ میں مسلسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہوں۔“







