سری نگر/26جولائی2025ئ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے آج”دفاعی عملے اور قبائلیوں کے لئے اِنصاف کے تصور کی توثیق : خلا کو پُر کرنا“ کے موضوع پر شمالی زون علاقائی کانفرنس سے خطاب کیا جس کااہتمام نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی، ہائی کورٹ آف جموں و کشمیر و لداخ اور جے اینڈ کے لیگل سروسز اتھارٹی نے سری نگر میں کیا تھا۔اِس موقعہ پرسپریم کورٹ آف انڈیا کے جج اور نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی کے ایگزیکٹو چیئرمین جسٹس سوریہ کانت، مرکزی وزیر مملکت برائے قانون و انصاف ارجن رام میگھوال، چیف جسٹس جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ جسٹس ارون پلی، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ ،جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے جج و جے اینڈ کے لیگل سروسز اتھارٹی کے ایگزیکٹیو چیئرمین جسٹس سنجیو کمار،جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کی جج و لیگل سروسز اتھارٹی لداخ کی ایگزیکٹیو چیئرپرسن جسٹس سندھو شرما، ناردرن کمانڈ کے جنرل آفیسر کمانڈنگ اِن چیف لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما اور سپریم کورٹ و دیگر ریاستوںاور یوٹیزکے چیف جسٹس صاحبان بھی موجود تھے۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں قانونی ماہرین، نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی، جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ ،جے اینڈ کے لیگل سروسز اتھارٹی اور کانفرنس سے منسلک تمام افراد کو مُبارک باد پیش کی ۔ اُنہوں نے کرگل جنگ کے شہدا¿ کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا۔








