سید اعجاز
ترال//ترال بالا میں سٹیٹ بنک مد مقابل چل رہی ناقص درنیج سسٹم کی وجہ سے یہاں رہائش پزیر آبادی کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مقامی لوگوں نے بتایاگزشتہ دونوں کی بارشوں کے دوران جب انہیں خطرہ لاحق ہوا اور پانی ان کے صحن میں داخل ہوا تو انہوں نے دوران شب یہاں خود ہی پانی کو نکالنے کا کام شروع کیا ہے انہوں نے بتایا اگر ایسا نہیں کرتے تو یہاں وہ پانی دکانوں کے اندربھی داخل ہوجاتا۔انہوں نے بتایا اس حوالے سے متعدد بار معاملے کو یہاں حکام کے ساتھ اٹھایا تاہم کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔





