جمعرات, جون ۱۱, ۲۰۲۶
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

محکمہ قانون میں مجوزہ ترقیاتی فہرست پر مستحق افراد کو نظرانداز کرنے کا خدشہ

ایس اے ٹی سی شرط نظر انداز کرنے کی کوشش، متاثرہ ملازمین کاجانبداری سے گریز کرنےکا مطالبہ

by Srinagar Mail
11/06/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر، 11جون (کے این ایس) جموںکشمیر سرکار کے محکمہ قانون میںغیر ایس اے ٹی سی اہل جونیئر اسسٹنٹس کو سینئر اسسٹنٹ کے عہدوں پر ترقی دینےکے خدشات پر مستحق امیدواروں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے معاملے کی جانب فوری توجہ دینے کا زور دار مطالبہ کیا ہے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق ترقیوںکیلئے محکمہ جاتی امتحان پاس کرنے والے امیدارطویل مدت سے ترقیوں کے منتظر ہیں تاہم محکمانہ ترقیاتی کمیٹی (ڈی پی سی) کے اجلاس میںمبینہ طور پر ایس آر او 272/2008 اور ایس او 205/2021کو پس پشت ڈال کر غیر ایس اے ٹی سی جونیئر اسسٹنٹس کو سینئر اسسٹنٹ کے عہدوں پر ترقی دینے کی سفارش کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق ایس اے ٹی سی اہلیت ترقی کے لیے ایک لازمی شرط ہے، جس کی واضح ہدایت ایس آر او 272/2008 مو?رخہ 19 اگست 2009 میں دی گئی ہے۔ ڈی پی سی کے پاس اس بنیادی شرط میں کسی قسم کی رعایت دینے کا قانونی اختیار نہیں ہے، اس لیے غیر اہل ملازمین کی سفارشات نہ صرف غیر قانونی بلکہ انتظامی ضابطوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ترقی کے حوالے سے عمومی انتظامی محکمہ، جو وزارتی عملے کا کیڈر کنٹرولنگ اتھارٹی ہے، اور دیگر تمام سرکاری محکمے آج تک کسی ایک بھی غیر ایس اے ٹی سی جونیئر اسسٹنٹ کو ترقی نہیں دے سکے۔ چونکہ تمام محکموں میں عملے کی بھرتی اور ترقی کے قواعد یکساں ہیں، اس لیے قانونی محکمہ کی جانب سے قانون توڑنے کی یہ کوشش اقربا پروری اور من پسند افراد کو نوازنے کی کھلی مثال قرار دی جا رہی ہے۔ متعدد مستحق ایس اے ٹی سی اہل جونیئر اسسٹنٹ گزشتہ 10 برس سے محکمہ میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور تمام قانونی تقاضے پورے کر چکے ہیں، مگر سینئر اسسٹنٹ کے متعدد عہدے خالی ہونے کے باوجود انہیں دانستہ طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان مستحق ملازمین سے سالانہ کارکردگی رپورٹس اور ویجلنس کلیئرنس صرف رسمی کارروائی کا تاثر دینے کے لیے طلب کی گئیں، جبکہ منظور نظر ملازمین کوکے نام ترقی کے لیے آگے بڑھائے جارہے ہیںجوکہ میرٹ اور کیڈر کے ساتھ دھوکہ ہے۔ذرائع کے مطابق اگر اس غیر قانونی ڈی پی سی کو نہ روکا گیا تو معاملہ مرکزی انتظامی ٹربیونل میں چیلنج کرنے کا بھی مستحق امیدوار منصوبہ کررہے ہیں اور ایس آر او 272/2008 کی خلاف ورزی میں جاری ہونے والا کوئی بھی ترقیاتی حکم نامہ ابتدا ہی سے کالعدم تصور ہوگا، جس سے حکومت کو انتظامی سبکی اور عدالتی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ترقیوں کے مستحق امیدوار غیر اہل، غیر ایس اے ٹی سی جونیئر اسسٹنٹس کی ترقی کی سفارشات پر مبنی ڈی پی سی کی کارروائی کو فوری طور پر منسوخ کرکے محکمہ میں دستیاب خالی آسامیوں پر ایس اے ٹی سی اہل جونیئر اسسٹنٹس کو ترقی دینے کا مطالبہ کررہے ہیں جوگزشتہ 10 برس سے انتظار کررہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ایس ا?ر او 272/2008 کا اطلاق تمام محکموں میں یکساں طور پر نافذ کیا نا چاہئے۔ مستحق امیدوارملازمین نے چیف سیکریٹری، عمومی انتظامی محکمہ اور محکمہ فائنانس سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر قانون نافذ کرنے والا محکمہ ہی سب سے پہلے قانون شکنی کرے اہل ملازمین کو نظر انداز کر کے غیر اہل افراد کو ترقی سےنوازے تو اس سے حکمرانی کی بنیادیں کمزورہونگی اور عوامی اعتمادبھی مجروح ہوگا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

کہلیل ترال میں راہ چلتے20 بھیڑیں مر گئیں

Related Posts

کشمیر میں لوگوں نے عید الاضحی پر 72کروڑ روپے کا گوشت کھایا

کہلیل ترال میں راہ چلتے20 بھیڑیں مر گئیں

چیف سیکرٹری نے منشیات کے استعمال سے متاثرین کیلئے جامع بحالی اور سماجی و اقتصادی بحالی کے فریم ورک کو حتمی شکل دی

چیف سیکرٹری نے منشیات کے استعمال سے متاثرین کیلئے جامع بحالی اور سماجی و اقتصادی بحالی کے فریم ورک کو حتمی شکل دی

کمشنر سیکرٹری جنگلات نے سانبہ کا دورہ کیا وائبرنٹ وِلیج مرحلہ دوم کے تحت عوام پر مرکوز اور ملٹی سٹاک ہولڈر پر مبنی حکمت عملی کا یقین دِلایا

کمشنر سیکرٹری جنگلات نے سانبہ کا دورہ کیا وائبرنٹ وِلیج مرحلہ دوم کے تحت عوام پر مرکوز اور ملٹی سٹاک ہولڈر پر مبنی حکمت عملی کا یقین دِلایا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت میں حکومت نے وترگام کیلئے 15.99 کروڑ روپے کی واٹر سپلائی سکیم کو منظور ی دِی

نائب وزیراعلیٰ نے بانڈی پورہ میں کلیدی ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے تفصیلی دورہ کیا

نائب وزیراعلیٰ نے بانڈی پورہ میں کلیدی ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے تفصیلی دورہ کیا

سکینہ اِیتو نے ڈِی ایچ پورہ کے کئی علاقوں کا دور کیا

سکینہ اِیتو نے ڈِی ایچ پورہ کے کئی علاقوں کا دور کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail