ہفتہ, جون ۲۷, ۲۰۲۶
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

ڈاکٹر نثار احمد بٹ ترالی کی 50ویںتصنیف”آئینہ مُنشیات“منظر عام پر

اخلاص ٹرسٹ ترال کے صدیقی ہال میں پر وقار تقریب منعقد،عوامی حلقوں کی سراہنا

by Srinagar Mail
27/06/2026
A A
ڈاکٹر نثار احمد بٹ ترالی کی 50ویںتصنیف”آئینہ مُنشیات“منظر عام پر
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

 

 


سید اعجاز
ترال//آج ہفتہ(سنےچر) 27 جون 2026 بوقت دو بجے دن، بمقام صدےقی ہال،اِخلاص منزل،صدر بازار،ترال میں اِخلاص ٹرسٹ کے بانی صدر جناب ڈاکٹر نثار احمد بٹ ترالی کی تازہ کتاب آئےنہ منشےات کی تقرےبِ رونمائی و پزےرائی ہوئی۔تقرےب کے مہمان خصوصی عزت مآب جسٹس بشےر احمد کرمانی تھے اور جناب معراج احمد ککرو صاحب (IAS)نے صدارت فرمائی۔کتاب کی رسمِ رونمائی تقریب میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے تقریباً 150افراد نے شرکت کی۔
تقرےب کی شروعات قران قرےم کی تلاوت سے ہوئی۔تلاوت کے فرائض حافظ فیضان احمد قریشی نے انجام دی۔اس کے بعد نعت مقبول رسول ﷺ حافظ رئیس الاسلام نے شیرین زبان میں پیش کی۔ اس کے بعد ڈاکٹر نثار احمد بٹ ترالی نے کتاب کے متعلق جانکاری دی۔انہوں نے کہا کہ نشہ آور دوائیں آجکل سب سے زےادہ بحث کا موضوع بنی ہوئی ہیں۔نوجوان اور ناسمجھ بچے روز بہ روز ان مُہلک دوائےوں کے پنجے مےں پھستے جا رہے ہیں۔ایک تو نشےلی دوائےوں کی ناجائز تجارت،دوسرے ان کا وسےع پےمانے پر استعمال ،جو کہ اس سے بےشتر کبھی نہےں ہوا تھا۔جغرافےائی اعتبار سے ہمارا خطہ انتہائی حساس سرحدوں سے ملتا ہے۔جہاں متعدد نشےلی ادوےات کا کاروبار ہوتا ہے۔اسی وجہ سے ہمارے ےہ مسئلے اور زےادہ اُلجھن کا سبب بن گئے ہیں۔ان دوائےوں کے مُہلک اثرات سے مکمل طور پر بے خبرنو عمر لڑکے لڑکےاں محض اپنا تجُس دور کرنے کے لئے ان دوائیوں کا شکار بن جاتے ہیں۔اور وادی کشمیر میں بعض خطراتی عناصر کی وجہ سے 1990 ء سے ذہنی امراض کا طوفان اُمڈ آےا ہے۔ایک سروے کے مطابق کشمےر کی 45 فیصد بالغ آبادی کسی نہ کسی قسم کے ذہنی تناو ےا نفسیاتی مسائل(جیسے ڈپرےشن ےا اےنگزائٹی)کا شکارہے،جو منشےات اور خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی اےک بڑی وجہ ہے۔
آج ہر سوسائٹی میں تعلےمی بیداری کی ضرورت ہے،اخلاقی بیداری لازمی ہے،وہیں منشےات کی تباہی سے بچانے کے لئے بھی عوام مےں بےداری لانا ضروری ہے،ےہ انسانےت کی بڑی خدمت ہوگی،ےہ معاشری تقاضا بھی ہے اور انسانی مطالبہ بھی،ورنہ وہ دن دور نہےں جب معاشرہ پورے کا پورامنشےات کے جراثےم سے زہر آلودہ ہو چکا ہوگا۔اخلاقی اقدار پر شب خون مارا جاچکا ہوگا اور انسانےت کراہ رہی ہوگی۔
آخرت کی جاوداں زندگی کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے،سچ کی عادت،جھوٹ کی بُرائی،علم کے ساتھ عمل،عفو و درگزر،توکل اور صبر و شُکر،حق پر استقامت،سخاوت اور خیرات کی ترغیب ،بخل، اسراف اور فضول خرچی سے پرہیز ،میانہ روی کی تاکید ،قرابت مندوں، یتیموں، پڑوسیوں، مسافروں ،سائلوںاور غریبوں کی امداد، امانت داری، ایفائے عہد، محاہدوں کا لحاظ، نیکی اور بھلائی کا تزکرہ، باہمی محبت ،نہ کسی کو بُرا کہنا، نہ کسی کا منہ چڑانا، نہ برے ناموں سے یاد کرنا وغیرہ جیسی اچھی عادتوں کو اختیار کرنے سے نفسیاتی بیماریاں دور ہوجائیں گے جو کہ منشیات کے لئے کلیدی رول ادا کرتے ہیں ۔دانشوروں، ماہر تعلیم ،سماجی کارکنان ،غرض معاشرے کے فرد خصوصاً علماءو ایماءحضرات وغیرہ سوسائٹی میں مہم چلائیں اور منشیات کے بھیانک نتائج لوگوں کو بتائیں تاکہ لمحہ لمحہ تباہی کے دہانے تک پہنچنے والی انسانی جانوں کے بچاو کا اہتمام ہوسکے ۔
ڈاکٹر صاحب کے کتاب کے متعلق تاثرات کے بعد جناب شبیر مجاہد صاحب (سابق ڈایئریکٹر دوردرشن کیندر سرینگر) نے اپنے خیالات میں بیان فرمایا کہ منشیات کا ناجائز استعمال انسان کی صحت، خاندان اور مستقبل کو تباہ کردیتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر صاحب ایک ڈاکٹر نہیں بلکہ ایک عظیم سماجی کارکن بھی ہیں۔ان کی شخصیت اس بات کا ثبوت ہے کہ ایک حقیقی ڈاکٹر صرف بیماری کا علاج نہیں کرتا بلکہ پورے معاشرے کی فلاح و بہبود کے لئے بھی کا م کرتا ہے ۔ان کی شخصیت کے متعلق اگر انہیں © ” ©”One Man Army© کہا جائے توہر گز مبالغہ نہ ہوگا،کیونکہ انہوں نے اپنی لگن اور محنت سے تن تنہا عمدہ کارنامے انجام دئے ہیں۔بعد ازاں جناب معراج احمد ککرو صاحب (IAS)نے اپنے ذرین خیالات پیش کئے۔انہوں نے ڈاکٹر صاحب کی تصنیف شدہ کتابوں مثلاً ڈائبٹیز کا سفر، کینسر کے متعلق مختلف کتابیں وغیرہ کا ذکر کیا ہے۔ ڈاکٹر صاحب کی سماجی وابستگی اور عوامی خدمات کو لے کر ان کے جذبات کی خوب سراہانا کی ۔انہوں نے اپنے خطاب میں "آئینہ منشیات”کتاب کے متعلق تاثرات پیش کئے اور کہا کہ انہوں نے اس میں 300صفحوں کا مشاہدہ کیا ہے ۔اور کہا کہ منشیات کا ناجائز استعمال ایک سنگین سماجی مسئلہ ہے جس کا قلع قمع کرنا وقت کی ضرورت ہے۔تقرےب کے مہمان خصوصی عزت مآب جسٹس بشےر احمد کرمانی صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومتی سطح پر Administrationاپنا کام کرے گی ۔لیکن ہمیں بھی خاندانی اور سماجی سطح پر منشیات کی روک تھام کے لئے کام کرنا چاہئے ۔
اس موقع پر اپنے اپنے خطابات میں دونوں نے مصنف اور اخلاص ٹرسٹ ترال کی کاوشوں کو سراہا۔تقریب کا اختتام شکریہ کے ساتھ ہوا۔تمام شعبہ ہائے زاندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے مصنف کی کاوشوں کو سراہا اور اخلاص ٹیم کے ساتھ اپنے خیر سگالی کے پیغامات ریکارڈ کرائے ۔یاد رہے محمد یوسف ذبو نے ڈائس انچارچ کے فرائض انجام دیئے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے پہلگام میں اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی اور شری اَمرناتھ جی یاتر۔2026 کی تیاریوں کا جائزہ لیا

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے پہلگام میں اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی اور شری اَمرناتھ جی یاتر۔2026 کی تیاریوں کا جائزہ لیا

لیفٹیننٹ گورنر نے پہلگام میں اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی اور شری اَمرناتھ جی یاتر۔2026 کی تیاریوں کا جائزہ لیا

لیفٹیننٹ گورنر نے مرکزی وزارت پنچایتی راج اور جموں و کشمیر انتظامیہ کے اِشتراک سے منعقدہ”سیوا سے سمردھی۔ پنچایت کی قیادت میں خدمات کی فراہمی“ علاقائی ورکشاپ سے خطاب کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے مرکزی وزارت پنچایتی راج اور جموں و کشمیر انتظامیہ کے اِشتراک سے منعقدہ”سیوا سے سمردھی۔ پنچایت کی قیادت میں خدمات کی فراہمی“ علاقائی ورکشاپ سے خطاب کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے جیشٹھ اشٹمی کے موقعہ پر ماتا کھیر بھوانی مندر میں حاضری دِی

لیفٹیننٹ گورنر نے جیشٹھ اشٹمی کے موقعہ پر ماتا کھیر بھوانی مندر میں حاضری دِی

لیفٹیننٹ گورنر نے 12 ویں بین الاقوامی یوم یوگا کی تقریبات میں شہریوں کی قیادت کی

لیفٹیننٹ گورنر نے 12 ویں بین الاقوامی یوم یوگا کی تقریبات میں شہریوں کی قیادت کی

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں الفا ہاکی اِنٹر سکول ٹورنامنٹ کی اِختتامی تقریب میں شرکت کی

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں الفا ہاکی اِنٹر سکول ٹورنامنٹ کی اِختتامی تقریب میں شرکت کی

چیف سیکرٹری نے منشیات کے استعمال سے متاثرین کیلئے جامع بحالی اور سماجی و اقتصادی بحالی کے فریم ورک کو حتمی شکل دی

چیف سیکرٹری نے منشیات کے استعمال سے متاثرین کیلئے جامع بحالی اور سماجی و اقتصادی بحالی کے فریم ورک کو حتمی شکل دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail