ترال میں ریچھ کے حملے میں خاتون زخمی. ہسپتال منتقل
سید اعجاز
ترال، 11 ستمبر: جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ترال علاقے میں ایک خاتون ریچھ کے حملے میں زخمی ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کی شناخت حاجرہ زوجہ غلام احمد خان، ساکن ہندوتہ، اری پل ترال کے طور پر ہوئی ہے۔ بعد میں انہیں علاج کے لیے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال (ایس ڈی ایچ) ترال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔
واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی آبادیوں میں جنگلی جانوروں کی نقل و حرکت کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ ایسے واقعات دوبارہ پیش نہ آئیں۔





