بدھ, دسمبر ۲۴, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

by Srinagar Mail
13/11/2023
A A
منوج سنہا 100با اثر شخصیات کی فہرست میں شامل
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

کے این ایس۔۔۔۔جموں و کشمیر کے لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت والی سرکار نے یونین ٹیریٹری میں شہریوں کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بناتے ہوئے موسم سرما کی تیاریوں کو بڑھانے کے لیے جامع اقدامات شروع کیے ہیں اور اس حوالے سے تمام لائن ڈیپارٹمنٹوں کو متحرک کیا گیا ہے جبکہ حکومت نے مشینری اور متعلقہ ساز و سامان کو نمایاں طور پر مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے جس کا مقصد برف کی صفائی کو ہر ممکن یقینی بنانا  اور سردیوں سے متعلق مختلف چیلنجوں کا مقابلہ کرنا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا پہلے ہی جموں و کشمیر کے لوگوں کو برف صاف کرنے کے خصوصی آلات اور گاڑیاں وقف کر چکے ہیں جبکہ ایل جی انتظامیہ کو فیلڈ افسران سے رپورٹس موصول ہوئی ہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ کی طرف سے مشینری اور آلات میں خاطر خواہ اپ گریڈ کی نشاندہی کی گئی ہے، جس سے سردیوں کے مہینوں میں برف صاف کرنے اور سردیوں سے متعلق دیگر چیلنجوں سے نمٹنے میں قابل ذکر بہتری کو یقینی بنایا  ہے۔منوج سنہا نے سردیوں کے دوران اہم بنیادی ڈھانچے، سڑکوں کے نیٹ ورکس اور مکینیکل نظام کو برقرار رکھنے کی انتہائی اہمیت پر زور دیا ہے جبکہ انہوں نے سیزن کے دوران شہریوں کی بہبود اور سہولت کو یقینی بنانے میں محکمہ کے اہم کردار پر زور دیا۔ کے این ایس کے مطابق کہ ایل جی نے حکومت کی طرف سے مشینری اور متعلقہ آلات میں خاطر خواہ اضافہ پر روشنی ڈالی ہے، اور آئندہ سردیوں میں ان کی بروقت تعیناتی کی اہمیت پر زور دیا ہے ۔اس دوران بلا تعطل سڑک کنیکٹیویٹی پر خصوصی زور دیتے ہوئے ایل جی نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ برف صاف کرنے والی مشینری اور آلات کو اہم مقامات اور ہسپتالوں میں پہلے سے ہی تعینات کریں جس کا مقصد ناہموار برف باری کی وجہ سے کسی بھی ہنگامی صورتحال کو کم کرنا ہے۔
انہوں نے روڈ ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ لوگوں کو خدمات کی موثر فراہمی کے لیے تال میل اور ہم آہنگی سے کام کریں۔ایل جی نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ خدمات کی بروقت بہتری کے لیے کمیونیکیشن نیٹ ورک سسٹم کو مزید فعال بنائیں۔ایل جی نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک محتاط انداز اپنائیں، خاص طور پر وہ لوگ جو مشکل مقامات اور برفباری والے علاقوں میں ہیں جبکہ انہوں نے موسم سرما کے ممکنہ واقعات کے دوران عوام کے حقیقی خدشات کے ردعمل پر بھی زور دیا۔کے این ایس نے اطلاع دی ہے کہ ایل جی نے افسران کو  ہسپتالوں کی طرف جانے والی سڑکوں کے ساتھ مناسب مشینری تعینات کرنے کی بھی ہدایت کی ہے تاکہ بلا تعطل صحت کی دیکھ بھال کی خدمات، ہنگامی نقل و حمل اور پولیس کی مدد کو یقینی بنایا جا سکے۔یہاں  یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آر اینڈ بی ڈپارٹمنٹ کے مکینیکل اینڈ ہسپتال انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ کو محفوظ اور موثر برف صاف کرنے اور شہریوں کے لیے رسائی کو برقرار رکھنے کے لیے آلات حوالے الاٹ کیے ہیں جس میں
سنو کٹر، بیکہو لوڈرز، برف ہٹانےکے ہل والے ٹریکٹر، لائٹ ریکوری وہیکل کرینز، وہیل ماونٹڈ فرنٹ اینڈ لوڈرز اور دیگر مشینری شامل ہے ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

آری پل ترال میں بیک ٹو ولیج 5ویں مرحلے کے تحت کئی پروگرام منعقد

Next Post

 وزیر خارجہجے شنکر نے برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر سے ملاقات کی

Related Posts

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے  سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

Next Post
 وزیر خارجہجے شنکر نے برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر سے ملاقات کی

 وزیر خارجہجے شنکر نے برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر سے ملاقات کی

نوجوانوں کو ان کی جڑوں سے دوبارہ جوڑنے کے لیے اقدامات کیے ہیں: ایل جی منوج سنہا

وارڈوں کی حد بندی مکمل ہونے کے بعد بلدیاتی انتخابات ہوں گے: منوج سنہا

ڈی ایس پی دیویندر کیس کی تحقیقات میں پیش رفت

پلوامہ میں ملی ٹینٹ معاون کی جائیداد NIAکی جانب سے قرق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail