جمعرات, جون ۲۶, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home سیاست

یومِ جمہوریہ پرسلامتی کے فقید المثال انتظامات

پرچم کشائی تقریبات کے مقامات فورسز کی تحویل میں، حساس علاقوں میںفورسز کی اضافی نفری تعینات، جگہ جگہ پر ناکے نصب

by Srinagar Mail
26/01/2022
A A
یومِ جمہوریہ پرسلامتی کے فقید المثال انتظامات

یوم جمہوریہ کے موقعہ پرسرینگر میں سلامتی انظامات سخت ۔۔۔۔ فوٹو یو این آئی

Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram
یوم جمہوریہ کے موقعہ پرسرینگر میں سلامتی انظامات سخت ۔۔۔۔ فوٹو یو این آئی

سرینگر :25۔ جنوری جموں وکشمیر میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ جہاں دراندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد پر تعینات فوجیوں کو الرٹ حالت میں رکھا گیا ہے ، وہیں میدانی علاقوں میں جنگجووں کی سرگرمیوں پر بریک لگانے کے لئے تلاشیوں اور گشت کا سلسلہ گذشتہ قریب دو ہفتوں سے جاری ہے ۔یونین ٹریٹری کے دونوں دارالحکومتوں میں ہونے والی تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ سرمائی دارالحکومت جموں جہاں ایم اے اسٹیڈیم میں یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب منعقد ہوگی جس میں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا پرچم کشائی کی رسم انجام دیں گے ، کے ارد گرد سخت سیکورٹی پہرہ بٹھایا گیا ہے ۔ اسی طرح گرمائی دارالحکومت سری نگر کے شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم جہاں امکانی طور پر ایل جی کے مشیربھٹناگر پرچم کشائی کی رسم انجام دیں گے ، کو بھی سخت سیکورٹی کے حصار میں لیا گیا ہے ۔شہر سری نگر میں جگہ جگہ پر ناکے بٹھائے گئے ہیں جہاں نہ صرف ہر آنے جانے والی گاڑی بالخصوص دوپہیہ گاڑیوں کی تلاشی لی جاتی ہے ، بلکہ ان میں سوار افراد کی جامہ تلاشی لینے کے علاوہ ان سے پوچھ گچھ کی جاتی ہے ۔پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے کہا کہ جموں وکشمیر میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے لئے سیکورٹی کے معقول انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سرحدوں پر تعینات فوجی مستعد ہیں اور دراندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے اہل ہیں۔صوبہ جموں کے آئی جی پی نے بتایا کہ تقریبات کے احسن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے تمام درکار اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا ‘سیکورٹی کو ہر سال 26 جنوری کے موقع پر ہائی الرٹ پر رکھا جاتا ہے ۔ تقریبات کے احسن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے تمام درکار اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ اس بار یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب ایم اے اسٹیڈیم میں ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ اسٹیڈیم کے احاطے اور اس کے نزدیکی علاقوں میں تلاشیوں کا سلسلہ گذشتہ قریب ایک ہفتے سے جاری ہے ۔ مشتبہ نقل وحرکت پر نظر رکھنے کے لئے سیکورٹی فورسز اور ریاستی پولیس کے اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے ‘۔ادھر سری نگر اور وادی کے دوسرے اضلاع میں راہگیروں کی جامہ تلاشیوں اور گاڑیوں کی چیکنگ کا عمل گذشتہ کئی ہفتوں سے جاری ہے ۔ کسی بھی ناگہانی واقعہ سے نمٹنے کے لئے شیر کشمیر اسٹیڈیم کے گردونواح میں جموں وکشمیر پولیس اور نیم فوجی دستوں کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

J&K Tourism organises outreach meet at Dubai

Next Post

جموں وکشمیر میں کورونا وائرس سے مزید8ہلاکتیں

Related Posts

وعدہ پورا ہوا، لیکن لڑائی یہیں نہیں رکتی:آغا روح اللہ

ریاست کی بحالی بھاجپا سرکار میں نظر نہیں آتی:آغاروح اللہ

”میرے خیال میں دلت کتابک بیچنے کے لئے سستی شہرت چاہتا ہے”:ڈاکٹر فاروق عبد اللہ

سڑکوں کے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے کام تیز کیا جائے گا۔ نائب وزیرا علیٰ

سڑکوں کے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے کام تیز کیا جائے گا۔ نائب وزیرا علیٰ

جاوید احمد رانا نے نامور گجر رہنما اورمجاہد آزادی فیض حسین اِنقلاب پر سمینار کا اِفتتا ح کیا

جاوید احمد رانا نے نامور گجر رہنما اورمجاہد آزادی فیض حسین اِنقلاب پر سمینار کا اِفتتا ح کیا

نائب وزیرا علیٰ نے نوشہرہ میں پی ڈبلیو ڈی ڈاک بنگلے میں کانفرنس ہال کی اَپ گریڈیشن اور

نائب وزیرا علیٰ نے نوشہرہ میں پی ڈبلیو ڈی ڈاک بنگلے میں کانفرنس ہال کی اَپ گریڈیشن اور

ممبئی اوٹی ایم میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموںوکشمیر کی سیاحتی ترقی اور ثقافتی نمائش کی قیادت کی

ممبئی اوٹی ایم میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموںوکشمیر کی سیاحتی ترقی اور ثقافتی نمائش کی قیادت کی

Next Post
جموں وکشمیر میں کورونا وائرس سے مزید8ہلاکتیں

جموں وکشمیر میں کورونا وائرس سے مزید8ہلاکتیں

73ویں یوم جمہوریہ پر ملک میں جشن،کڑے حفاظتی انتظامات کے بیچ پرچم کشائی کی تقریبات منعقد

73ویں یوم جمہوریہ پر ملک میں جشن،کڑے حفاظتی انتظامات کے بیچ پرچم کشائی کی تقریبات منعقد

پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری سے شروع ہوگا

پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری سے شروع ہوگا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail