پارلیمنٹ کابجٹ اجلاس 31جنوری سے شروع ہوگا۔دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے صدر ہند رام ناتھ کووندکے خطاب کے بعد اقتصادی سروے 31 جنوری کو دوپہر کوپارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔تاہم مرکزی وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن یکم فروری 2022کوصبح 11بجے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں یعنی لوک سبھا میں سالانہ بجٹ یا میزانیہ 2022-23پیش کر یں گی ۔پارلیمان کابجٹ اجلاس دوحصوں میں ہوگا،جسکے تحت بجٹ اجلاس کا پہلا حصہ 31 جنوری سے11 فروری تک اور بجٹ اجلاس کا دوسرا حصہ 14 مارچ سے8 اپریل تک ہوگا ۔