سرینگر ،26جنوری
ملک میں آج 73واں یوم جمہوریہ منایا جارہاہے۔ اس سلسلے میں پرچم کشائی کی مرکز تقریب قومی راجدھانی نئی دلی میں منعقد ہوءی جہاں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند قومی پرچم لہرایا اور پریڈ کی سلامی لی۔ یوم جمہوریہ پریڈ کی تقریب آج صبح وزیر اعظم نریندر مودی کے قومی جنگی یادگار پر جانے کے ساتھ شروع ہوئی جہاں انہوں نے پھولوں کی چادر چڑھا کر شہید ہونے والے فوجی جانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے میں قوم کی قیادت کی۔
جموں وکشمیرمیں پرچم کشائی کی سب سےبڑی تقریب جموں کے مولانا آزاد اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی جہاں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے قومی پرچم لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔مرکزی زیر انتظام علاقے میں ضلع اور تحصیل صدر مقامات پر بھی یوم جمہوریہ کے سلسلے میں تقریبات کا اہتمام کیاگیا جہاں پنچایت راج اداروں کے اعلیٰ عہدیداروں
اورانتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے ترنگا لہرا یا اور مارچ پاسٹوں پر سلامی لی۔ یوم جمہوریہ پر پرچم کشائی کے احسن نعقاد کیلئے پورے جموں وکشمیر میں سلامتی کے کڑے انتظامات کئے گئے ہیںجس کے نتیجے میں عام نقل وحمل محدود رہی۔ جگہ جگہ پر جموںوکشمیر پولیس کے خصوصی ناکے نصب ہیں اور راہ چلتی گاڑیوں اور لوگوں کی تلاشی اور پوچھ گچھ کے بعد ہی آگے جانے کی اجازت مل رہی ہے۔