سرینگر/27جنوری
جموں وکشمیر میں بدھ کے روز مزید 5606 افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ 8 مریض فوت ہوئے ہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر ضلع میں سب سے زیادہ 1305افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی، بارہ مولہ میں 440، بڈگام میں 803، پلوامہ میں 134، کپواڑہ میں 380،اننت ناگ میں 528، بانڈی پورہ میں 66، گاندربل میں 297، کولگام میں 265افراد کی رپورٹ بدھ کے روز پازٹیو آئی ہے۔جموں ضلع میں بدھ کے روز 678 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے، ا±دھم پور میں 129، راجوری میں 78، ڈوڈہ میں 84، کٹھوعہ میں 38، سانبہ میں 84، کشتواڑ میں 10، پونچھ میں 49، رام بن میں 181اور ریاسی میں 22افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران جموں وکشمیر میں کورونا سے 8 مریض فوت ہوئے ہیں۔علاوہ ازیں بدھ کے روز جموں وکشمیر میں 5005 مریض صحت یا ہوئے جن میں صوبہ جموں سے 1592اور کشمیر ڈویڑن سے 3413 افراد شامل ہیں۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتک جموں وکشمیر میں 362168 افراد وائرس سے صحت یاب ہوئے۔ کووِڈ ویکسی نیشن کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 16,040کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں جس سے ٹیکوں کی مجموعی تعداد 2,02,92,209تک پہنچ گئی ہے ۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اَب تک نوول کورونا وائرس کے4,14,772معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے47,969(صوبہ جموں میں 13,569 اور کشمیر صوبے میں34,400 )سر گرم معاملات ہیں۔اَب تک 3,62,168اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,635تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,371کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,264کاتعلق جموں صوبہ سے ہےں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,10,59,806ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 26جنوری 2022ئکی شام تک2,06,45,034نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,14,772 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔علاوہ ازیں اَب تک56,69,143افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں11,374اَفراد کو گھریلو قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔47,969فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ4,26,372اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق51,78,793اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع سری نگر میں1,305ضلع بارہمولہ میں440 ،بڈگام میں803، پلوامہ ضلع میں 134،ضلع کپواڑہ میں 380،ضلع اننت ناگ میں 528،ضلع بانڈی پورہ میں 66،ضلع گاندربل میں297اور ضلع کولگام میں 265اور ضلع شوپیان میں 35نئے معاملات درج کئے گئے۔اِسی طرح جموں میں678،ضلع اودھمپور میں 129،ضلع راجوری میں78،ضلع ڈوڈہ میں84،ضلع کٹھوعہ میں 38،ضلع سانبہ میں 84،ضلع کشتواڑ میں 10،ضلع پونچھ میں49، ضلع رام بن میں181اور ضلع رِیاسی میں22نئے معاملات آج سامنے آئے ہیں ۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووِڈ ۔19ہیلپ لائین نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں تاکہ اُنہیں ضرورت پڑنے پر صحیح طبی مشورہ دیا جاسکے۔دریں اثنا¿ لوگ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران چوبیس گھنٹے کام کرنے والی مفت ایمبولنس خدمات سے اَپنی دہلیز پر فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔اِس ایمبولنس خدمت کا ٹول فری نمبر ہے 108 ۔حاملہ خواتین اور بیمار بچے ٹول فری نمبر 102 پر کال کر کے مفت ایمبونس خدمات سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ لوگ عام قومی سطح کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1075 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ 0191-2549676 ( جموں کشمیر کیلئے ) ،,0191-2674444,0191-2674115 0191-2520982 ( صوبہ جموں ) ، 0194-2440283 اور 0194-2430581 ( صوبہ کشمیر ) کیلئے قائم کئے گئے ہیں اور لوگ نوول کوروناوائرس(کووِڈ۔19)سے متعلق جانکاری اِن نمبرات پر حاصل کرسکتے ہیں۔کسی بھی قسم کی کووِڈ۔19 اِستفسار کے لئے براہِ کرم www.covidrelief.jk.gov.in پر لاگ اِن کریں۔ قارئین ڈی آئی پی آر جے اینڈ کے کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ@diprjk،ویب سائٹ: http://www.jkdirinf.in، ویب پورٹل :jkinfonews.com اور فیس بُک @JKInformationOfficial پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔