جمعہ, جولائی ۴, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

نوجوان اپنے خوابوں کا پیچھا کرنا کبھی نہ چھوڑیں ایل ٹی گورنر منوج سنہا کا پیغام

آج ہمارے تعلیمی نظام کے سامنے اصل چیلنج کلاس روم سے باہر سیکھنے کو فروغ دینا اور زندگی کی مہارتیں فراہم کرنا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر

by Srinagar Mail
04/12/2023
A A
نوجوان اپنے خوابوں کا پیچھا کرنا کبھی نہ چھوڑیں ایل ٹی گورنر منوج سنہا کا پیغام
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

جموں /04 دسمبر2023ئلیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے آج جموں کے دہلی پبلک سکول کی سلور جوبلی تقریبات میں شرکت کی۔اِس موقعہ پرلیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں دہلی پبلک سکول کی اِنتظامیہ، اساتذہ اور طلباءکو مبارکباد دی۔اُنہوں نے کہا کہ مہاراجہ ہری سنگھ سوشل اینڈ ایجوکیشن فاو¿نڈیشن ٹرسٹ اور راجپوت چیئری ٹیبل ٹرسٹ کی دیکھ دیکھ اور سرپرستی میں معروف تعلیمی اِدارے نے نوجوان صلاحیتوں کے مستقبل کی تشکیل اور سماجی تبدیلی میں بے پناہ کردار ادا کیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے تعلیمی شعبے میں ہونے والی تبدیلیوں پر روشنی ڈالی اور کلاس روم لرننگ کے تصورات کو اَز سر نو تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا۔اُنہو ں نے کہا ،”سکول مستقبل کے رہنماو¿ں کا گہوارہ اور تخلیقی صلاحیتوں، کردار سازی کا مرکز اور ہمارے معاشرے میں اَقدار کے نظام کو مضبوط کرنے کا ایک بنیادی ذریعہ ہے۔ آج ہمارے تعلیمی نظام کے سامنے اصل چیلنج کلاس روم سے باہر سیکھنے کو فروغ دینا اور زندگی کی مہارتیں فراہم کرنا ہے۔“لیفٹیننٹ گورنر نے تدریسی کمیونٹی اور تعلیمی اداروں پر زور دیا کہ وہ سیکھنے کے خلاکو پُر کرنے کے لئے قومی تعلیمی پالیسی کے مطابق بہترین طریقوں کو اَپنائیں۔اُنہوں نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی نے سیکھنے کو بلند کرنے اور تنقیدی سوچ، تخلیقی صلاحیتوں، اِنفرادیت اور جستجو کو فروغ دینے کے لئے ایک سازگار ماحول پیدا کرنے کے بے پناہ امکانات فراہم کئے ہیں تاکہ ہمارے چھوٹے بچے نئی چیزیں سیکھ سکیں۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے سلور جوبلی تقریبات میں طلباءکی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اَپنے جذبے کی پیروی کریں اور اَپنی صلاحیتوں پر یقین رکھیں۔
اُنہوں نے کہا،”اَپنے خوابوں کا پیچھا کرنا کبھی نہ چھوڑیں، ہمارے نوجوانوں کے لئے میرا پیغام ہے ہے کہ یہ معلوم کریں کہ آپ کو کیا کرنا واقعی پسند ہے، نئے اہداف حاصل کرنے کے لئے مسلسل کوشش کریں، اَپنے سب سے بڑے جذبے پر غور کریں اور کبھی بھی اپنے آپ پر بھروسہ کرنا نہ چھوڑیں۔
سابق وزیر اور راجپوت چئےری ٹیبل ٹرسٹ جموں و کشمیر کے صدر اجات شترو سنگھ نے لیفٹیننٹ گورنر کی حوصلہ افزا موجودگی اور متاثر کن خیالات کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ڈی پی ایس جموں کی پرو وائس چیئرپرسن ڈاکٹر ریتو سنگھ نے سماجی بہتری کے لئے شمولیت اور تکنیکی بااِختیاری کو فروغ دینے کے مقصد سے ’پروجیکٹ وردھی‘اور ’پروجیکٹ روشنی‘ جیسے اقدامات پر روشنی ڈالی۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے بصارت سے محروم طلباءکو بااِختیار بنانے کے لئے وقف روشنی لیب کا اِفتتاح کیا۔اُنہوں نے این ایچ پی سی مصوری مقابلے کے فاتحین اور دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کو بھی مبارکباد دی جنہوں نے ’وردھی‘پروجیکٹ کے تحت کمپیوٹر کی تعلیم پر بنیادی کورس کامیابی سے مکمل کیا۔
ڈی پی ایس جموں کے طلباءنے لیفٹیننٹ گورنر کو ڈرون ٹیکنالوجی کا اِستعمال کرتے ہوئے دریا کی صفائی کے اپنے کاروباری منصوبے پر ایک کتابی رپورٹ پیش کی۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر ڈی پی ایس جموںایس ایس سوڈھی، ڈی پی ایس جموں، ڈی پی ایس ایس ایم وی ڈی یو کٹرہ، ڈی پی ایس ناگبانی ، پرنسپل ، اساتذہ اور طلباءاور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات موجود تھیں۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

چیف سیکرٹری نے صنعت کاروں کے ساتھ متواتر روابط رکھنے کیلئے باضابطہ طورپر ایک لائحہ عمل وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا

Next Post

حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے حج 2024کیلئے تیاریوں کا سلسلہ شروع

Related Posts

جموں و کشمیر میں 5 لاکھ بے گھر لوگوں کو مستقل شلٹر دی جائے گی: مرکزی وزیر

جموں و کشمیر میں 5 لاکھ بے گھر لوگوں کو مستقل شلٹر دی جائے گی: مرکزی وزیر

لیفٹیننٹ گورنر نے 4500سے زیادہ یاتریوںکو سخت سیکورٹی میںجموں سے2قافلوںمیں روانہ کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے 4500سے زیادہ یاتریوںکو سخت سیکورٹی میںجموں سے2قافلوںمیں روانہ کیا

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

اگر ریاست کو بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کی ضرورت ہے تو میں الگ ہو جاو¿ں گا۔ عمر عبداللہ

Next Post
حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے حج 2024کیلئے تیاریوں کا سلسلہ شروع

حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے حج 2024کیلئے تیاریوں کا سلسلہ شروع

بلاک ترال اور ڈاڈسرہ میں ”وکست بھارت سنکلپ یاترا “کے سلسلے میں تقریبات کا انعقاد جاری

بلاک ترال اور ڈاڈسرہ میں ”وکست بھارت سنکلپ یاترا “کے سلسلے میں تقریبات کا انعقاد جاری

لیفٹیننٹ گورنر نے ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘،مختلف عہدوں پر بھرتی اور اِدارہ جاتی رَسائی پروگراموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

لیفٹیننٹ گورنر نے ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘،مختلف عہدوں پر بھرتی اور اِدارہ جاتی رَسائی پروگراموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail